• A A A
  • فونٹ منتخب کریں
  • بھارت سے دوستی مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط

    مظفر آباد میں منعقدہ کانفرنس سے آئی ایس آئی چیف کا خطاب
    سرینگر۵فروریکشمیر میڈےا نےٹ ورک پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں ’یکجہتی کشمیر کانفرنس ‘ کے نام سے ایک تقریب کا اہتمام ہوا جس میں کشمیر میںسرگرم جنگجو تنظیموں کے اتحاد متحدہ جہاد کونسل کے علاوہ پاکستان کی کالعدم جنگجو تنظیموں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔اس کانفرنس کا انعقاد غیر معروف تنظیم ’’تحریک آزاد کشمیر‘‘ نے کیا تھا اور اس میں جنگجو، مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے علاوہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اس موقعہ پر آئی ایس آئی کے سابق سربراہ حمید گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا’’ ہم بھارت کے ساتھ مذاکرات سے انکار نہیں کرتے لیکن مذاکرات نتیجہ خیز ہونے چاہیں‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ’ ’ ہم کشمیریوں پر ہونے والے ظلم وجبر کو فراموش کردیں گے اگر بھارت کشمیریوں کو حق خود ارادیت دے دے‘‘۔ انہوں نے کہا’’جب تک بھارت مسئلہ کشمیر کا آبرومندانہ، منصفانہ اور اصولوں کے مطابق حل نہیں نکالتا اور بھارت کشمیر میں بندوق کا استعمال کرتا رہے گا،تب تک جنگجو بھی بندوق کا استعمال کر تے رہیں گے‘‘۔آئی ایس آئی کے سابق سربراہ نے کہا کہ بھارت سے دوستی مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے۔انہوں نے کہا کہ ’جس وقت تک تنازعہ کشمیر کا حل نہیں نکلتا اسوقت تک بھارت کے ساتھ دوستی ممکن نہیں ہے اور یہ کہ اس تنازعے کے حل کے بغیر کسی بھی امن کے عمل کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔‘حمید گل نے کہا کہ’’ بھارت سے ہمارا صرف دشمنی کا رشتہ ہے، وہ ہمارا دشمن ہے اور ہم اس کے دشمن ہیں، وہ کشمیریوں کا دشمن ہے، ان کی عزت و آبرو کا دشمن ہے ، ان کی آزادی کا دشمن ہے ہم بر ملا کہتے ہیں ہم اس کے دشمن ہیں اور اس کے لئے ہم کسی بھی حد تک جائیں گے۔‘‘ ایک سال کی مدت کے دوران پاکستان میں یہ اپنی نوعیت کی دوسری کانفرنس تھی۔ذرائع کے مطابق جماعت الدعوہ کے رہنما عبدالرحمان مکی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’ ہزاروں ماؤں نے اپنے ہزاروں بیٹے کشمیر میں قربان کئے ہیں اور اب بھی لاکھوں نوجوان بھارتی فوج کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں‘‘۔ انہوں نے مزیدکہا ’’ہم مذاکرات کے مخالف نہیں لیکن بھارت نے ہمیشہ مذاکرات کو ایک چال کے طور پر استعمال کیا ہے جس کی وجہ مسئلہ کشمیر کو نقصان پہنچا ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ’’ کشمیر بھی اہم ہے، پانی بھی اہم ہے، پانی کشمیر میں ہے، جھیلیں کشمیر میں ہیں، سارا کا سارا کشمیر چاہیے‘‘۔عبدالرحمان مکی نے کہا’’اگر پاکستان کا پانی روکا گیا تو اس کے سنگین نتائج نکلیں گے۔‘اس موقعہ پر متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’ کشمیر کا حل صرف جہاد میں ہی مضمر ہے اور یہ کہ جنگجو کشمیر کی بھارت سے مکمل آزادی تک اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے‘‘۔ کانفرنس کے آخر میں ایک اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ جنگجو تنظیموں سے پابندی اٹھائی جائے اور’’ کشمیری حریت پسندوں‘‘ کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھی جائے۔کانفرنس میں جماعت الدعوہ کے علاوہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں سرگرم ایک درجن جنگجو تنظیموں پر مشتمل اتحاد متحدہ جہاد کونسل اور پاکستان کی کالعدم تنظیموں، جیش محمد اور حرکت المجاہدین کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔کانفرنس میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر شاہ غلام قادر کے ساتھ ساتھ مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی حصہ لیا۔یہ ایک سال میں دوسری مرتبہ ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک ایسی کانفرنس منعقد ہوئی جس میںکالعدم جنگجو تنظیمیں بھی شریک ہوئیں۔

    بھارت سے دوستی مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروطمظفر آباد میں منعقدہ کانفرنس سے آئی ایس آئی چیف کا خطاب سرینگر۵فروریکشمیر میڈےا نےٹ ورک پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں ’یکجہتی کشمیر کانفرنس ‘ کے نام سے ایک تقریب کا اہتمام ہوا جس میں کشمیر میںسرگرم جنگجو تنظیموں کے اتحاد متحدہ جہاد کونسل کے علاوہ پاکستان کی کالعدم جنگجو تنظیموں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔اس کانفرنس کا انعقاد غیر معروف تنظیم ’’تحریک آزاد کشمیر‘‘ نے کیا تھا اور اس میں جنگجو، مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے علاوہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اس موقعہ پر آئی ایس آئی کے سابق سربراہ حمید گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا’’ ہم بھارت کے ساتھ مذاکرات سے انکار نہیں کرتے لیکن مذاکرات نتیجہ خیز ہونے چاہیں‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ’ ’ ہم کشمیریوں پر ہونے والے ظلم وجبر کو فراموش کردیں گے اگر بھارت کشمیریوں کو حق خود ارادیت دے دے‘‘۔ انہوں نے کہا’’جب تک بھارت مسئلہ کشمیر کا آبرومندانہ، منصفانہ اور اصولوں کے مطابق حل نہیں نکالتا اور بھارت کشمیر میں بندوق کا استعمال کرتا رہے گا،تب تک جنگجو بھی بندوق کا استعمال کر تے رہیں گے‘‘۔آئی ایس آئی کے سابق سربراہ نے کہا کہ بھارت سے دوستی مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے۔انہوں نے کہا کہ ’جس وقت تک تنازعہ کشمیر کا حل نہیں نکلتا اسوقت تک بھارت کے ساتھ دوستی ممکن نہیں ہے اور یہ کہ اس تنازعے کے حل کے بغیر کسی بھی امن کے عمل کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔‘حمید گل نے کہا کہ’’ بھارت سے ہمارا صرف دشمنی کا رشتہ ہے، وہ ہمارا دشمن ہے اور ہم اس کے دشمن ہیں، وہ کشمیریوں کا دشمن ہے، ان کی عزت و آبرو کا دشمن ہے ، ان کی آزادی کا دشمن ہے ہم بر ملا کہتے ہیں ہم اس کے دشمن ہیں اور اس کے لئے ہم کسی بھی حد تک جائیں گے۔‘‘ ایک سال کی مدت کے دوران پاکستان میں یہ اپنی نوعیت کی دوسری کانفرنس تھی۔ذرائع کے مطابق جماعت الدعوہ کے رہنما عبدالرحمان مکی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’ ہزاروں ماؤں نے اپنے ہزاروں بیٹے کشمیر میں قربان کئے ہیں اور اب بھی لاکھوں نوجوان بھارتی فوج کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں‘‘۔ انہوں نے مزیدکہا ’’ہم مذاکرات کے مخالف نہیں لیکن بھارت نے ہمیشہ مذاکرات کو ایک چال کے طور پر استعمال کیا ہے جس کی وجہ مسئلہ کشمیر کو نقصان پہنچا ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ’’ کشمیر بھی اہم ہے، پانی بھی اہم ہے، پانی کشمیر میں ہے، جھیلیں کشمیر میں ہیں، سارا کا سارا کشمیر چاہیے‘‘۔عبدالرحمان مکی نے کہا’’اگر پاکستان کا پانی روکا گیا تو اس کے سنگین نتائج نکلیں گے۔‘اس موقعہ پر متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’ کشمیر کا حل صرف جہاد میں ہی مضمر ہے اور یہ کہ جنگجو کشمیر کی بھارت سے مکمل آزادی تک اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے‘‘۔ کانفرنس کے آخر میں ایک اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ جنگجو تنظیموں سے پابندی اٹھائی جائے اور’’ کشمیری حریت پسندوں‘‘ کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھی جائے۔کانفرنس میں جماعت الدعوہ کے علاوہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں سرگرم ایک درجن جنگجو تنظیموں پر مشتمل اتحاد متحدہ جہاد کونسل اور پاکستان کی کالعدم تنظیموں، جیش محمد اور حرکت المجاہدین کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔کانفرنس میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر شاہ غلام قادر کے ساتھ ساتھ مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی حصہ لیا۔یہ ایک سال میں دوسری مرتبہ ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک ایسی کانفرنس منعقد ہوئی جس میںکالعدم جنگجو تنظیمیں بھی شریک ہوئیں۔

    SociBook del.icio.us Digg Facebook Google Yahoo Buzz StumbleUpon
    1 Star2 Stars3 Stars4 Stars5 Stars (کوئی ریٹنگ نہیں)
    Loading ... Loading ...
    اس خبر کو پرنٹ کریں اس خبر کو پرنٹ کریں اس صفحہ کو ای میل کریں اس صفحہ کو ای میل کریں

    تبصرہ کریں

    Spam protection by WP Captcha-Free

    مقامی خبریں

    رائے

    آپ کو ہماری نئی سائٹ کیسی لگی ؟

    View Results

    Loading ... Loading ...

    نیوز لیٹر

    Loading...Loading...