• A A A
  • فونٹ منتخب کریں
  • جسمانی طور معذور نوجوان کی خوکشی

    سرینگر// مٹن اننت ناگ میں جسمانی طور معذورایک 19سالہ نوجوان نے اپنے ہی گھر میں خود کو پھانسی پر لٹکا کر زندگی کاخاتمہ کر دیا جبکہ سلر پہلگام کا ایک شہری زہر کھانے کے بعد موت و حےات کی کشمکش میں مبتلا ہے ۔اطلاعات کے مطابق ضلع اننت ناگ کے رنبےرپورہ کیری بل مٹن علاقہ میں کل بعد دوپہر اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب جاوید احمد مغلوولد محمد یعقوب نامی19سالہ نوجوان کو اس کے گھر میں پھانسی پر لٹکا ہوا پایا گےا ۔مقامی لوگوں کے مطابق جسمانی طور ناخیز مذکورہ نوجوان نے اپنے گھر میں کمرے کا دروازہ بند کر کے ایک کپڑے کے سہارے کمرے کی چھت سے خود کو پھانسی پر لٹکا دیا اور جب اس کے گھر والوں نے کمرے کا دروازہ کھولنا چاہا تو اندر سے کوئی آواز نہیں آئی ۔بعد میں دروازہ توڑ دےا گےا جہاں جاوید پھانسی پر لٹک رہا تھا اور اس کی موت واقع ہو چکی تھی۔ اس موقعہ پر پولیس کو معاملے کی اطلاع دی گئی اور پولیس کی ایک ٹےم نے جائے واردات
    پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ جاوید احمد نے کن وجوہات سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا تاہم پولیس نے اس سلسلے میں کیس رجسٹر کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔دریں اثنائ سلر پہلگام کے رہنے والے 45سالہ سجاد احمد چوپان ولد غلام محی الدین نامی شہری نے کل دوپہر اپنے گھر میں کوئی زہریلی شئے کھا لی جس کے نتےجے میں اسے بے ہوشی کی حالت میں ضلع اسپتال اننت ناگ منتقل کیا گےا ۔مذکورہ شہری موت و حےات کی کشمکش میں مبتلا ہے اور پولیس اس کے اقدام خود کشی کی وجوہات کا پتہ لگا رہی ہے ۔
    SociBook del.icio.us Digg Facebook Google Yahoo Buzz StumbleUpon
    1 Star2 Stars3 Stars4 Stars5 Stars (کوئی ریٹنگ نہیں)
    Loading ... Loading ...
    اس خبر کو پرنٹ کریں اس خبر کو پرنٹ کریں اس صفحہ کو ای میل کریں اس صفحہ کو ای میل کریں

    تبصرہ کریں

    Spam protection by WP Captcha-Free

    رائے

    آپ کو ہماری نئی سائٹ کیسی لگی ؟

    View Results

    Loading ... Loading ...

    نیوز لیٹر

    Loading...Loading...