• A A A
  • فونٹ منتخب کریں
  • جموں اوقاف اسلامیہ کی زوردار مہم

    کروڑوں روپے مالیت کی جائداد کو واپس تحویل میں لیا گیا
    سرینگر// حج و اوقاف کے ریاستی وزیر اعجاز احمد خان کی ہدایت پرجموں میں اوقاف اسلامیہ نے شہر کے مختلف علاقوں مےں اوقاف کی ملکیت پر ناجائز تجاوزات اور قبضے کو ہٹا نے کیلئے ایک زور دار مہم کا آغاز کیا ہے۔ جس کے دوران جموں اوقاف نے کروڑوں روپے مالیت کی ملکیت اپنی تحویل مےں لی ہے۔ یہ پہلا موقعہ ہے جب گذشتہ 18برسوں کے بعد اس ادارے نے کروڑوں روپے مالیت کی لوترا اکیڈیمی پر پھر سے اپنا جھنڈا گاڑدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈمینسٹریٹر جموں اوقاف اسلامیہ کی ایک ٹیم جسکی قیادت اوقاف کے سربراہ ایڈمینسٹریٹر راج محمد کررہے تھے نے چیف ایکزیکٹو آفیسر جے اینڈ کے سٹیٹ وقف کونسل رفیق احمد ڈار کی ہدایت پر جموں شہر کے مختلف علاقوں مےں غےر قانونی طور پر کھڑی کی گئی ناجائےز تجاوزات کو ہٹالیا اوقاف اسلامیہ نے ایک اہم پیش رفت کے دوران گذشتہ18سال کے بعد لو ترا اکیڈیمی جموں کو اپنی تحویل مےں لے لیا اور اس سے منسلک حج ہاوس جموں کے کروڑ وں روپے مالیت کی 4کنال اراضی کو اپنے دائےرے مےں لایا ہے۔ جو جموں اوقاف کا ایک قابل فخر کارنامہ تصور کیا جاتا ہے۔ اس دوران مذکورہ ٹیم نے جموں شہر کے مختلف علاقوں مےں اس اراضی پر بھی اپنا قبضہ جمالیا ہے  جو غےر قانونی طور لوگوں نے ہڑپ کی تھی۔ اطلاعات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر جموں اوقاف کے اس چھاپہ مار ٹیم نے آر ایس پورہ اور اکھنور کے مختلف علاقوں مےں لوگوں کی طرف سے غےر قانونی طور اوقاف کی جائےداد کو جبری قبضے سے چھڑا لیا ہے۔ جبکہ اس ٹیم نے کل ایک تازہ کاروائی کے دوران گاندھی نگر علاقہ مےں مختلف بازاروں کا معائنہ کیا جس کے دوران مذکورہ ٹیم نے وہاں  اوقاف کی ملکیت پر غیرقانونی طور نصب کئے گئے بورڈوں کو اکھاڑ دیا گیا جبکہ کروڑوں روپے مالیت کی جائےداد پر ناجائےز تجاوزات کو ہٹالیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ جموں اوقاف نے اس نوعیت کی کاروائیاں مستقبل مےں بھی جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ اوقاف کی جائےداد اور اراضی پر کسی بھی شخص کو قبضہ کرنے نہیں دیا جائےگا اور جن لوگوں نے ماضی مےں ایسا کیا ہے انکے خلاف جموں اوقاف اپنی کاروائےاں جاری رکھے گا۔یہ اقدامات حج اور اوقاف کے وزیر اعجاز احمد خان کی ہدایت پر اٹھائے گئے ہیں اور وزیر موصوف کی ان ہدایات پر عملی جامع پہنا نے کیلئے جموں اوقاف نے یہ زور دار مہم شروع کر دی ہے جو آئندہ بھی جاری رہیگی۔
    SociBook del.icio.us Digg Facebook Google Yahoo Buzz StumbleUpon
    1 Star2 Stars3 Stars4 Stars5 Stars (کوئی ریٹنگ نہیں)
    Loading ... Loading ...
    اس خبر کو پرنٹ کریں اس خبر کو پرنٹ کریں اس صفحہ کو ای میل کریں اس صفحہ کو ای میل کریں

    تبصرہ کریں

    Spam protection by WP Captcha-Free

    رائے

    آپ کو ہماری نئی سائٹ کیسی لگی ؟

    View Results

    Loading ... Loading ...

    نیوز لیٹر

    Loading...Loading...