زمرہ مقامی خبریں 2/05/10 •
گلمرگ:چیر لفٹ کی تعمیر پر مزدور برہمحکومت پہلے کئے گئے وعدوں کو پورا کرے:مزدورٍسرینگر// گلمرگ مزدور یونین لیڈر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کنگہ ڈوری میں چیرلفٹ تعمیرکرنے سے قبل مزدوروں کیساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کریں ۔ اطلاعات کے مطابق گلمرگ مزدور یونین کے صدر بشیر احمد نے کل ٹنگمرگ میں سیاحت سے جڑے مزدوروں سے خطاب کرتے ہوئے گلمرگ میں چیرلفٹ تعمیر کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوںنے کہا کہ حکومت نے گنڈولہ کے پہلے اور دوسرے مرحلے کی تعمیر پر جو وعدے مزدور یونین سے کئے ہیں وہ سراب ثابت ہوئے کیونکہ حکومت نے گنڈولہ تعمیر کرتے وقت مزدور یونین کو یقین دہانی کرائی تھی کہ گنڈولہ کی آمدنی کا اک چھوتھائی حصہ مزدوروں کے حق میں فراہم کیا جائیگا کیونکہ گنڈولہ سے گلمرگ کے مرکبانوں اور مزدوروں کا کاروبار متاثر ہوجائیگا۔ انہوںنے کہا کہ حکومت نے اپنے وعدے کو پورا کرنا تو دور مزدروں کی روزی روٹی کیلئے بھی کوئی انتظام نہیں کیابلکہ آئے روز مختلف بہانوں سے مرکبانوں اور دیگر مزدور پیشہ طبقوں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔بشیر احمد میر نے کہا کہ اب جب کہ وزیر سیاحت نوانگ رگزن جورا نے سٹیٹ کیبل کار کارپوریشن کی 28ویں بورڈ آف ڈائریکٹرس کی میٹنگ میں 9کروڑ روپے کی لاگت سے کنگہ ڈوری سے میر شولڈرس تک چیرلفٹ تعمیر کرنے کی منظوری دی ہے جس پر مزدور یونین نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ پہلے مزدوروں کیساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کریں اور بعد میں چیرلفٹ کی تعمیر کے حوالے سے اقدامات اٹھائیں۔ انہوںنے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے مزدوروں کیساتھ کئے گئے وعدوں کو تین روز کے اندر پورا نہ کیا تو مزدور یونین اپنے ساتھ ہورہی ناانصافی کیخلاف غیر معینہ عرصہ تک ہڑتال پر چلے جائیں گے۔
نام (اہم)
ای میل (شائع نہیں ہوگا) (required)
ویب سائٹ
آپ کا تبصرہآپ ٹیگ استعمال کر سکتے ہیں <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong> Type Comments in Urdu Language (Press Ctrl+g to toggle between English and Urdu
<a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>
Please note: JavaScript is required to post comments. Spam protection by WP Captcha-Free
آپ کو ہماری نئی سائٹ کیسی لگی ؟
View Results