• A A A
  • فونٹ منتخب کریں
  • ایس ایچ او نوہٹہ پر حملہ

    سی آر پی ایف کے مشتعل اہلکاروں نے آج اس وقت ایس ایچ او نوہٹہ راجا تسلیم پر دھاوا بول کر ان کی شدید مار پیٹ کی جب وہ ایک نو عمر لڑکے کو فورسز اہلکاروں کے چنگل سے بچانے کی کوشش کر رہے تھے ۔ذرائع کے مطابق پائین شہر کے نوہٹہ علاقہ میں سی آر پی ایف سے وابستہ اہلکاروں نے ایک نو عمر لڑکے کو دبوچ کر اس کا شدید زد و کوب کیا اور اسے ڈنڈوںاور بندوق کی بٹھوں سے مارا پیٹا ۔اس موقعہ پر وہاں موجود ایس ایچ او نوہٹہ راجا تسلیم نے فوری مداخلت کرتے ہوئے مذکورہ لڑکے کو فورسز اہلکاروں کے چنگل سے آزاد کرانے کی کوشش کی تاہم اس دوران اہلکار مشتعل ہوئے اور انہوں نے پولیس افسر کے عہدے کا لحاظ نہ کرتے ہوئے انہیں بری طرح سے مارا۔اس موقعہ پر ذرائع ابلاغ کے کئی نمائندوں اور پریس فوٹو گرافروں کی موجودگی میں سی آر پی ایف اہلکاروں نے ایس ایچ او نوہٹہ کو لاٹھےوں سے مارا پیٹا جس کے نتےجے میں ان کے ایک ہاتھ میں شدید چوٹ آئی ۔اس دوران اگر چہ ایس ایچ او کے ذاتی محافظوں نے مزاحمت کرنے کی کوشش کی تاہم فورسز اہلکاروں نے ان کی ایک نہیں سُنی اور ان کے درمیان زبردست ہاتھا پائی ہوئی۔فورسز اہلکار جب ایس ایچ او کو پیٹ رہے تھے پریس فوٹو گرافر اس کی عکس بندی کر رہے تھے اور جونہی سی آر پی ایف اہلکاروں کی نظر ان پر پڑی تو انہوں نے فوٹو گرافروں کا دور تک تعاقب کیا اور تمام تصاوےر ضائع کرنے کیلئے کہا ۔تاہم کوئی بھی فوٹو گرافر ان کے ہاتھ نہیں آےا ۔اس موقعہ پر ایس ایچ او اور سی آر پی ایف اہلکاروں کے درمیان زبردست بحث و تکرار اور تلخ کلامی بھی ہوئی ۔

    SociBook del.icio.us Digg Facebook Google Yahoo Buzz StumbleUpon
    1 Star2 Stars3 Stars4 Stars5 Stars (کوئی ریٹنگ نہیں)
    Loading ... Loading ...
    اس خبر کو پرنٹ کریں اس خبر کو پرنٹ کریں اس صفحہ کو ای میل کریں اس صفحہ کو ای میل کریں

    تبصرہ کریں

    Spam protection by WP Captcha-Free

    مقامی خبریں

    رائے

    آپ کو ہماری نئی سائٹ کیسی لگی ؟

    View Results

    Loading ... Loading ...

    نیوز لیٹر

    Loading...Loading...