• A A A
  • فونٹ منتخب کریں
  • ممہ کنہ کو پدم شری ایوارڈ ملناقابل حیرانگی نہیں

    ڈاکٹرفاروق اسلام اور آزادی کے خواہا ں مسلمانون کا صفایا چاہتے ہیں:گ حریت
    سرینگر//
    حریت کانفرنس (گ) نے سابق اخوانی کمانڈر غلام محمدمیر عرف ممہ کنہ کو ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی سفارش پر پدم شری ایوارڈ دینے کے بھارتی حکومت کے فیصلے پر کہا ہے کہ انہیں اس فیصلے سے کوئی حیرانگی نہیں ہوئی ہے کیونکہ فاروق عبداللہ اور بھارتی حکومت دونوں یہاں اسلام کی سر بلندی اور آزادی کے خواہا ں مسلمانون کا صفایا چاہتے ہیں۔ حریت کانفرنس (گ) کے میڈیا انچارج ایڈوکیٹ زاہد علی نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ڈاکٹر فاروق کو نہ یہاںکے ہندوﺅں اور نہ ہی مسلمانو ں سے کوئی ہمدردی ہے۔ انہوں نے کہا اُ س کا واحد مقصد اپنے آپ اور اپنے خاندان کو اقتدار پر برا جماں رکھنا ہے جس کیلئے اُس نے ایک وقت بھارت کی بدنامی زمانہ فرقہ پرست جنونی تنظیم بی جے پی کے ساتھ اتحاد کیا اور گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام کے بعد بھی اُس نے اس اتحاد کو نہیں توڑا۔ بیان میںانہوں نے کہا کہ یہی وہ شخص ہے جو مندروں میں جا کر ماتھا ٹیکتا ہے اور اپنے دین کا خیال کے بغیرغیر مسلموں کیساتھ اپنی اولاد کا نکاح بھی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب اگر وہ ”ممہ کنہ “ پدم شری دلواتا ہے تو اس پر حیرانگی کا اظہار کرنے والوں پر حیرانگی ہونی چاہےے۔ ادھر میڈیا انچار ج کے مطابق قائمقام جنرل سیکریٹری فیروز احمد خان نے حریت (گ) چیئر مین سید علی شاہ گیلانی کی ہدایت پر مجلس شوریٰ کا ایک مختصر اجلاس طلب کیا جس میں اتفاق رائے سے فیصلہ لیا گیا کہ 5 فروری جمعتہ المبارک کو عالم اسلام خصوصاً پاکستان ، یہاں کے مظلوم اور محکوم مسلمانوں کیساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کے خاطر یوم یکجہتی منارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی تمام مساجد میں اس روز ایماءکرام و خطبہ یہاں کے عوام کے بنیادی حق حق خود ارادیت کے حصول کے خاطر جاری پُر امن جدوجہد اہمیت اور فرضیت کی وضاحت کرنے کیساتھ ساتھ یہاں کے لوگوں کےخلاف بھارت کے مظالم اور ان کی خفیہ سازشوں سے باخبر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کی مسلم اکثریتی آبادی کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے منصوبوں پر غیر محسوس طریقے سے عمل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس روز تمام اہم مقامات پر نماز جمعہ کے بعد جدوجہد آزادی سے اپنی وابستگی کا مظاہرہ کرنے کے خاطر پُر امن عوامی اجتماعات منعقد ہونگے جبکہ تمام ایماءو خطبہ حضرات سے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کی اپیل کی جاتی ہے۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ حریت سے وابستہ زعماءاور کارکنوں کو ان پروگراموں کو اہتمام کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے ۔ میڈیا انچارج ایڈوکیٹ زاہد علی نے بیان میں مزید کہا کہ حریت کانفرنس پولیس کے ہاتھوں حریت لیڈر اور پیپلز فریڈم لیگ کے جنرل سیکریٹری محمد رفیق گنائی کی بلا جواز گرفتاری ، تحریک وحدت اسلامی کے ایک حریت نواز لیڈر سجاد حیدر کے بھائی ڈاکٹر تہذیب حیدر اور والد کی بطور یرغمال نظر بندی اور شہر سرینگر و نمبلہ بل پانپور میں راہ چلتے نوجوانوں کو تشدد کرکے انتقام گیری کے تحت اس کارروائی کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح مسرت عالم بٹ کی شہید گنج تھانہ ، عبدالاحد پرہ اور محمد رفیق گنائی کی راجباغ تھانہ میں گرفتاری ، لاقانونیت کی زندہ مثالیں ہیں اور غلام نبی سمجھتی کو تھانہ بجبہاڑہ میں قید کیا گیا ہے۔

    SociBook del.icio.us Digg Facebook Google Yahoo Buzz StumbleUpon
    1 Star2 Stars3 Stars4 Stars5 Stars (کوئی ریٹنگ نہیں)
    Loading ... Loading ...
    اس خبر کو پرنٹ کریں اس خبر کو پرنٹ کریں اس صفحہ کو ای میل کریں اس صفحہ کو ای میل کریں

    تبصرہ کریں

    Spam protection by WP Captcha-Free

    رائے

    آپ کو ہماری نئی سائٹ کیسی لگی ؟

    View Results

    Loading ... Loading ...

    نیوز لیٹر

    Loading...Loading...