• A A A
  • فونٹ منتخب کریں
  • گیلامی اسکارٹس اسپتال میں داخل

    سرینگر// بزرگ علیحدگی پسند رہنما اور حریت کانفرنس(گ) کے چیر مین سید علی شاہ گےلانی کو سےنے میں شدید تکلیف کے بعد ہنگامی بنیادوں پر نئی دلّی کے اسکارٹس اسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں داخل کر دیا گےا ہے۔یہ اطلاع تحریک حرےت کے ترجمان نے کل شام کشمیر میڈےا نےٹ ورک کو دی ۔ترجمان نے بتاےا کہ گذشتہ کئی ہفتوں سے آنکھوں کے علاج اور میڈیکل چیک اپ کیلئے دلّی میں مقیم سید علی شاہ گےلانی نے کل صبح سےنے میں شدید درد کی شکاےت کی جس کے بعد انہیں ہنگامی بنیادوں پر اسکارٹس اسپتال دلّی منتقل کیا گےا ۔ترجمان نے کہا کہ اسپتال کے ایمرجنسی شعبے میں مسٹر گےلانی کا طبی معائینہ کرانے کے بعد ڈاکٹروں نے ان کی ”اینجیو گرافی “کرانے کا مشورہ دیا اور ان کے کئی ٹےسٹ بھی کئے گئے ۔تحریک حرےت کے ترجمان کے مطابق حرےت چےرمین سید علی شاہ گےلانی انتہائی علیل ہیں اور اسپتال میں ان کا علاج و معالجہ کیا جا رہا ہے ۔تاہم ترجمان کے مطابق ڈاکٹر اس وجہ سے اینجیوگرافی کو ٹال رہے ہیں کہ یہ مسٹر گےلانی کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں کیونکہ ان کے اندرونی جسمانی اعضاءپہلے سے ہی کئی مسائل سے دو چار ہیں ۔ترجمان نے کے ایم این کو مزید بتاےا کہ اسپتال میں داخل ہونے سے قبل حرےت چےرمین نے تحریک حرےت کے قائمقام جنرل سیکریٹری پیر سیف اللہ کے ساتھ فون پر بات کی اور کہا کہ کشمیری عوام کو ان کی صحت یابی کیلئے دعا کرنے کیلئے کہیں ۔ترجمان کے مطابق مسٹر گےلانی نے عوام پر زور دیا کہ وہ تحریک کے اس اہم مرحلے پر ثابت قدمی کا مظاہرہ کریں اور بقول ان کے بھارت کے آخری فوجی کی رےاست میں موجودگی تک اپنی جدوجہد جاری رکھےں ۔قابل ذکر ہے کہ حرےت(گ) کے چےرمین کچھ عرصے سے نئی دلّی میں ہیں جہاں ان کی ایک آنکھ کا آپریشن بھی کیا گےا اور ڈاکٹروں نے ان کی دوسری آنکھ میں بھی آپریشن کی صلاح دی ہے ۔اس کے علاوہ نئی دلّی میں قیام کے دوران مسٹر گےلانی کو اپنا میڈیکل چیک اپ بھی کرانا تھا ۔

    SociBook del.icio.us Digg Facebook Google Yahoo Buzz StumbleUpon
    1 Star2 Stars3 Stars4 Stars5 Stars (کوئی ریٹنگ نہیں)
    Loading ... Loading ...
    اس خبر کو پرنٹ کریں اس خبر کو پرنٹ کریں اس صفحہ کو ای میل کریں اس صفحہ کو ای میل کریں

    تبصرہ کریں

    Spam protection by WP Captcha-Free

    رائے

    آپ کو ہماری نئی سائٹ کیسی لگی ؟

    View Results

    Loading ... Loading ...

    نیوز لیٹر

    Loading...Loading...