• A A A
  • فونٹ منتخب کریں
  • مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے لئے 200ملین ڈالر کابجٹ

    پاکستان نے آج اعلان کیا کہ عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے اب سفارتی اور سیاسی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ پاکستان میڈیا کا بھی استعمال کرے گا اور اس سلسلے میں 200 ملین ڈالرکی سالانہ مختص رکھے جائینگے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ بھارت کا کشمیر کے متعلق پروپگنڈے کا بھانڈا عنقریب پوری دنیا میں پھوڑ دیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے وزیر اطلاعات اور نشریات قمر الزماں قائرہ نے آج اعلان کیا کہ پاک بھارت مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پروپگنڈا مشن چلارہا ہے جسکا توڑ کرنے کیلئے پاکستان بھی سیاسی اور سفارتی ذرائع کیساتھ ساتھ ذرائع ابلاغ کا بھی استعمال کرے گا اور اس حوالے سے تین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے حکومت پاکستان نے ایک نئی حکمت عملی مرتب کر لی ہے جسکے تحت وی او اے ’وائس آف امریکہ ‘ کی چینل کا استعمال کیا جائیگا جس پر پاکستان کو سالانہ 200 ملین ڈالر ملتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ یہ 200 ملین ڈالر اب براہ راست مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے ، ہندو پاک تعلقات اور دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کو بین الاقوامی سطح تک پہنچانے کیلئے خرچ کئے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کی پوزیشن میں اسٹینڈ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور نہ ہی مستقبل میں اس طرح کی کوئی تبدیلی آسکتی ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر کے معاملے پر بھارت کے پروپگنڈے کا شکار ہورہا ہے اور بھارت عالمی سطح پر یہ تاثر دینے کی کوشش کررہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی جنگ میں دہرا معیار اپنا ئے ہوئے ہیں۔ حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ دہشت گردی اور مسئلہ کشمیر دو الگ مسائل ہیں اور ان کو الگ الگ زائوے سے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفارتی سطح کیساتھ ساتھ اب میڈیا کا بھی استعمال ہوگا تاکہ بھارت کے پروپگنڈا کا توڑ کیا جاسکے۔ مسٹر قائرہ نے کہا کہ پی ٹی وی ورلڈ اور اے آر وائی ڈیجیٹل نامی ملک کی دو معروف ٹی وی چینلوں کو متحرک کرکے اب انہیں مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی ذمہ داریاں سوپنی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف حصوں میں اب پاکستان کا میڈیا متحرک ہوگا تاکہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے عالمی سطح کی ہمدردیاں پاکستان کے حق میں کرائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ بھارت کو مسئلہ کشمیر پر کوئی رعاتیت نہیں دی جائے گی اور اب ذرائع ابلاغ کیساتھ ساتھ اطلاعات و نشریات کو بھی یہ ذمہ داری سوپنی جائے گی کہ وہ ملکی حالات کیساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر کو بھی اجاگر کرے تاکہ بھارت کے پروپگنڈے کا بھرپور مقابلہ کیا جاسکے۔ مسٹر قائرہ نے کہا کہ اب کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائیگا اور پوری دنیا کو کشمیریوں کی حالت زار سے آگاہ کیا جائیگا۔

    مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے لئے 200ملین ڈالر کابجٹ پاکستان نے آج اعلان کیا کہ عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے اب سفارتی اور سیاسی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ پاکستان میڈیا کا بھی استعمال کرے گا اور اس سلسلے میں 200 ملین ڈالرکی سالانہ مختص رکھے جائینگے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ بھارت کا کشمیر کے متعلق پروپگنڈے کا بھانڈا عنقریب پوری دنیا میں پھوڑ دیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے وزیر اطلاعات اور نشریات قمر الزماں قائرہ نے آج اعلان کیا کہ پاک بھارت مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پروپگنڈا مشن چلارہا ہے جسکا توڑ کرنے کیلئے پاکستان بھی سیاسی اور سفارتی ذرائع کیساتھ ساتھ ذرائع ابلاغ کا بھی استعمال کرے گا اور اس حوالے سے تین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے حکومت پاکستان نے ایک نئی حکمت عملی مرتب کر لی ہے جسکے تحت وی او اے ’وائس آف امریکہ ‘ کی چینل کا استعمال کیا جائیگا جس پر پاکستان کو سالانہ 200 ملین ڈالر ملتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ یہ 200 ملین ڈالر اب براہ راست مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے ، ہندو پاک تعلقات اور دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کو بین الاقوامی سطح تک پہنچانے کیلئے خرچ کئے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کی پوزیشن میں اسٹینڈ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور نہ ہی مستقبل میں اس طرح کی کوئی تبدیلی آسکتی ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر کے معاملے پر بھارت کے پروپگنڈے کا شکار ہورہا ہے اور بھارت عالمی سطح پر یہ تاثر دینے کی کوشش کررہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی جنگ میں دہرا معیار اپنا ئے ہوئے ہیں۔ حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ دہشت گردی اور مسئلہ کشمیر دو الگ مسائل ہیں اور ان کو الگ الگ زائوے سے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفارتی سطح کیساتھ ساتھ اب میڈیا کا بھی استعمال ہوگا تاکہ بھارت کے پروپگنڈا کا توڑ کیا جاسکے۔ مسٹر قائرہ نے کہا کہ پی ٹی وی ورلڈ اور اے آر وائی ڈیجیٹل نامی ملک کی دو معروف ٹی وی چینلوں کو متحرک کرکے اب انہیں مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی ذمہ داریاں سوپنی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف حصوں میں اب پاکستان کا میڈیا متحرک ہوگا تاکہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے عالمی سطح کی ہمدردیاں پاکستان کے حق میں کرائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ بھارت کو مسئلہ کشمیر پر کوئی رعاتیت نہیں دی جائے گی اور اب ذرائع ابلاغ کیساتھ ساتھ اطلاعات و نشریات کو بھی یہ ذمہ داری سوپنی جائے گی کہ وہ ملکی حالات کیساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر کو بھی اجاگر کرے تاکہ بھارت کے پروپگنڈے کا بھرپور مقابلہ کیا جاسکے۔ مسٹر قائرہ نے کہا کہ اب کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائیگا اور پوری دنیا کو کشمیریوں کی حالت زار سے آگاہ کیا جائیگا۔

    SociBook del.icio.us Digg Facebook Google Yahoo Buzz StumbleUpon
    1 Star2 Stars3 Stars4 Stars5 Stars (کوئی ریٹنگ نہیں)
    Loading ... Loading ...
    اس خبر کو پرنٹ کریں اس خبر کو پرنٹ کریں اس صفحہ کو ای میل کریں اس صفحہ کو ای میل کریں

    تبصرہ کریں

    Spam protection by WP Captcha-Free

    مقامی خبریں

    رائے

    آپ کو ہماری نئی سائٹ کیسی لگی ؟

    View Results

    Loading ... Loading ...

    نیوز لیٹر

    Loading...Loading...