• A A A
  • فونٹ منتخب کریں
  • ہندو پاک کو نیشنل کا مشورہ

    مسئلہ کشمیر کے دائمی حل کیلئے بات چیت شروع کریں
    سرینگر//
    نیشنل کانفرنس نے ہندوستان اور پاکستان کے رہنمائوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی تمام تلخیاں اور رنجشیں بلاکر مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کیلئے امن بات چیت شروع کریں تاکہ برصغیر خصوصاً ریاست میں دائمی امن قائم ہوسکے۔ اطلاعات کے مطابق پارٹی کے جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ شیخ نذیر احمد نے کل وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے عوامی وفود اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ناخوشگوار تعلقات کا اثر براہ راست اہل کشمیر پر پڑرہا ہے اور ریاست کے عوام کو بے چینی اور خوف و ہراس کے ماحول سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ نیشنل کانفرنس گزشتہ 62برسوں سے دونوں ممالک سے پر زور اپیل کرتی آئی ہے کہ وہ اپنی بنیادی اختلافات ختم کرکے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے دور رس اقدامات اٹھائیں۔ پارٹی جنرل سیکریٹری نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ہی ریاست کی وہ واحد جماعت ہے جو ابتداء سے ہی مسئلہ کشمیر کو افہام و تفہیم کیساتھ حل کرنے کی وکال کرتی آئی ہے کیونکہ افہام و تفہیم سے ہر مسئلہ حل ہوسکتا ہے جبکہ تشدد جنگ و جدل اور لڑائی جھگڑا کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ انہوںنے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے ریاستی عوام کے جذبات و خواہشات کو مد نظر رکھتے ہوئے ماضی میں لاثانی قربانیاں پیش کی ہیں جبکہ پارٹی کے قائدین نے اقتدار کو ٹھکراکر قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اقتدار ہمارے لئے عوامی مفادات کی نگہداشت کرنے کیلئے ایک ذریعہ سے زیادہ اہمیت نہیں رکھتا ہے اور ہم اسی نظریہ پر مضبوطی پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ اس دوران پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ شریف الدین شارق نے کل کہا کہ ریاست اس وقت تعمیر و ترقی کے متاثر کن دور سے گزررہی ہے اور موجودہ مخلوط حکومت وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت میں عوامی مفادات کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ہمہ جہت کام کررہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت میں شامل نیشنل کانفرنس اور کانگریس دونوں جماعتیں اپنے مقدور کے مطابق مشترکہ پروگرام کی کی آبیاری کررہی ہیں اور پارٹی مفادات کے بجائے عوامی مفادات کی تکمیل کیلئے کام کررہی ہیں۔

    SociBook del.icio.us Digg Facebook Google Yahoo Buzz StumbleUpon
    1 Star2 Stars3 Stars4 Stars5 Stars (کوئی ریٹنگ نہیں)
    Loading ... Loading ...
    اس خبر کو پرنٹ کریں اس خبر کو پرنٹ کریں اس صفحہ کو ای میل کریں اس صفحہ کو ای میل کریں

    تبصرہ کریں

    Spam protection by WP Captcha-Free

    رائے

    آپ کو ہماری نئی سائٹ کیسی لگی ؟

    View Results

    Loading ... Loading ...

    نیوز لیٹر

    Loading...Loading...