زمرہ مقامی خبریں 2/02/10 •
مذاکراتی عمل کے ذریعے اس کوحل کرنا ہوگا:وزیراعلیٰ سرینگر// مسئلہ کشمیر کو سیاسی مسئلہ قرار دیکر اسے سیاسی طور حل کرنے کی وکالت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کل صاف کردیا کہ روٹی ، کپڑا اور مکان مسئلہ کشمیر کا حل نہیں بلکہ مذاکراتی عمل کے ذریعے اسے سیاسی طور پر حل کرنا ہی ہوگا۔کورپشن کیخلاف جنگ میں شدت لانے کا اشارہ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ کپوارہ ضلع کو ریلوے پروجیکٹ سے جوڑنے کیساتھ ساتھ سرینگر مظفر آباد بس سروس طرز پر سرینگر مظفرآباد ریل سروس کی بحالی کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہوکر رہےگا۔ کشمیر نیوز سروس نمائندے کے مطابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے آج کپوارہ دورہ کے دوران آلوسہ کپوارہ میں ایک پل کا سنگ بنیاد ڈالنے کے دوران بھاری عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال، سڑکیں اور رقومات مسئلہ کشمیر کا حل نہیں اور نہ ہی روٹی، کپڑا اور مکان کا مسئلہ ہے بلکہ میں یہ بات صاف کردینا چاہتا ہوں کہ مسئلہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے اور اسے سیاسی طور پر ہی حل کرنا ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ اس ضمن میں مخلوط حکومت نے ریاست جموں وکشمیر میں مذاکراتی عمل کو حرارت دینے کیلئے اپنے طور سے پہل کی ہے وہیں مرکزی حکومت نے بھی خفیہ مذاکراتی عمل کا بغل بجادیا ہے جس کے نتیجے میں عنقریب علیحدگی پسندوں سمیت دیگر گروپوں کیساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کا آغاز ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی طو رپر ہی مسئلہ کشمیر کا حل ہر حال میں نکالنا ہوگا۔ ریاست کے حالات میں بہتری کا اعتراف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری ریاست میں بتدریج حالات سدھر رہے ہیں اور آہستہ آہستہ لوگ خوف و دہشت کے ماحول سے نکل رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے دوٹوک الفاظ میں واضح کردیا کہ ان کی حکومت میں رشوت خوری کیلئے کوئی جگہ نہیں ہوگی اور رشوت خوروں کیخلاف باضابطہ طور پر جنگ چھیڑ دی جائیگی اور قصوروار چاہے کتنا ہی اثر و رسوخ والا کیوں نہ ہو اسے بخشا نہیں جائیگا۔ رےاست مےں کورپشن کی بدعت کے خلاف اپنی جنگ کو جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے وزےر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ کورپشن کی بدعت کو جڑ سے اکھاڑ دےا جائےگاکےونکہ رےاست کو کورپشن کے معاملے مےں اےک داغ لگا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انتظامیہ کو ہر حال میں جوابدہ بنادیاجائیگا۔ کپوارہ کو بارہمولہ ریلوے لائن سے جوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے کہا کہ نہ صرف وادی کو بلکہ پوری ریاست کے ہر حصہ کو ریلوے لائن سے جوڑنا ان کی تمنا ہے تاکہ عبور ومرور کے سفر کو آسان بنایا جاسکے اور ساتھ ہی ساتھ روزگار کے وسائل بھی پیدا ہونگے۔ بھرے عوامی جلسہ میں وزیراعلیٰ نے خواہش کا اظہار کیا کہ نہ صرف بارہمولہ سے کپوارہ بلکہ یہ ریل سیدھے مظفر آباد تک جا پہنچنی چاہئے۔ انہوںنے کہا کہ سرینگر مظفر آباد بس سروس طرز پر سرینگر مظفر آباد ریل چلنے کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہوکر رہیگا کیونکہ موجودہ مخلوط حکومت ہر حال میں آر پار رشتوں کو بہتر بنانے کی وعدہ بند ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مخلو ط حکومت کو بہت کام کرنا ہے اور تعمیر و ترقی کیساتھ ساتھ سیاسی عمل کو آگے بڑھانا بھی اس کی ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ20برسوں کے پر تشدد حالات مےں سےاحتی شعبہ بھی بری طرح سے متاثر ہوا لےکن اب رےاستی حکومت اس شعبے مےں نئی روح پھونکنے کےلئے مشترکہ طور پر کام کر رہی ہے اور سےاحتی صنعت کو اےک بڑی صنعت کے طور پر رےاست مےں ابھارا جائےگا تاکہ اس سے رےاستی عوام کو فائدہ ہو سکے۔خشک سالی سے کپوارہ ضلع کے کئی علاقے متاثر ہونے کی تصدےق کرتے ہوئے وزےر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ضلع ترقےاتی کمشنر کپوارہ اور انتظامےہ کو ہداےت دی کہ وہ خشک سالی سے متاثرہ علاقوں مےں مفت راشن کی فراہمی کو ےقےنی بنائے اور اس سلسلے مےں وہ لوگوں کے مشکلات کا ازالہ کرنے مےں جٹ جائے۔ انہوں نے عوام سے اپےل کی کہ وہ وادی مےں برف باری کے لئے خصوصی دعاﺅں کا اہتمام کرے کےونکہ برف باری سے رےاست مےں مےوہ صنعت کے ساتھ ساتھ پانی کی وافر فراہمی بھی ےقےنی بن سکتی ہے۔ نمائندے کے مطابق اس موقعہ پر وزےر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کپوارہ ضلع کے عوام کی دےرےنہ مانگ کو پورا کرتے ہوئے پچکوٹ اورآلوسہ کے درمےان نالہ کہمل پر 6کروڑ 84لاکھ روپے کی لاگت سے تعمےر ہونے والے 220مےٹر لمبے پل کا سنگ بنےاد رکھا اور اس پل سے علاقہ رامہال اور علاقہ کرالہ پورہ کو ملاےا جائے گاجبکہ پل کا سنگ بنےاد رکھتے ہوئے وزےر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے 3سال مےں پل کو مکمل کرنے کا نشانہ رکھا تھا لےکن اب کپوارہ مےں عوامی جذبے کو دےکھ کر انہوں نے محکمے کو ہداےت دی ہے کہ اس پل کو 2برسوں کے رےکارڈ مدت مےں ہی تعمےر کےا جائےگا۔نمائندے کے مطابق وزےر اعلیٰ عمر عبداللہ کے جلسے مےں پہنچتے ہی وہاں مقامی لوگوں نے ضلع کپوارہ کو نمائندگی دےنے کے حق مےں زبردست نعرے بازی کی تاہم وزےر اعلیٰ نے اپنے خطاب مےںاس کے متعلق کوئی بات نہےں کہی۔ وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ نے ممبر اسمبلی کپوارہ میر سیف اللہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوںنے کپوارہ ضلع میں تعمیر و ترقی اور پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے قابل قدر کام کیا ہے۔نمائندے نے بتاےا کہ عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تعمےرات عامہ کی رےاستی وزےر جی اےم سروری نے کہا کہ رےاست مےں مخلوط سرکار کی حکومت برسر اقتدار آتے ہی ےہاں سڑکوں کا جال بچھا دےا گےا ہے جس کا سلسلہ جاری ہے۔ تعمےرات کے وزےر نے کہا کہ چوکی بل کپوارہ اور ٹنگڈار کے درمےان اےک ٹنل تعمےر کرنے کا منصوبہ حکومت کے زےر غور ہے اور بےکن حکام کے ساتھ اس سلسلے مےں بات چےت جاری ہے۔جی اےم سروری نے کہا کہ آلوسہ پل کپوارہ ضلع کا سب سے اہم اوربڑا پل ہے جس کے مکمل ہونے کے بعد عوام کی دےرےنہ مانگ پوری ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کپوارہ ضلع کے لئے پلوں کی تعمےر پر 20کروڑ کی رقم حکومت کی طرف سے واگذار کی گئی ہے جس مےں سے 6کروڑ اسی پل پر خرچ کئے جاےنگے۔ کشمےر نےوز سروس نمائندے کے مطابق اس موقعہ پروزےر اعلیٰ عمر عبداللہ کے دونوں مشےر دوےندر سنگھ رانا، مبارک گل سمےت تعمےرات عامہ کے وزےر جی اےم سروری کے علاوہ ممبر پارلےمنٹ شرےف الدےن شارق ، پی اےچ ای ، ارےگےشن و فلڈ کنٹرول کے رےاستی وزےر چودھری تاج محی الدےن ، شہری ترقی کے وزےر مملکت ناصر اسلم وانی ، تعمےر عامہ کے وزےر مملکت جاوےداحمد ڈار ، ممبر اسمبلی کپوارہ مےر سےف اللہ ، ضلع ترقےاتی کمشنر کپوارہ شوکت احمد مےر ، اےس اےس پی اور سےول و پولےس کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
نام (اہم)
ای میل (شائع نہیں ہوگا) (required)
ویب سائٹ
آپ کا تبصرہآپ ٹیگ استعمال کر سکتے ہیں <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong> Type Comments in Urdu Language (Press Ctrl+g to toggle between English and Urdu
<a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>
Please note: JavaScript is required to post comments. Spam protection by WP Captcha-Free
آپ کو ہماری نئی سائٹ کیسی لگی ؟
View Results