• A A A
  • فونٹ منتخب کریں
  • ہلاکت کے خلاف کشمیر بند

    سرینگر// حرےت کانفرنس کے دونوں دھڑوں نے ٹےر گےس شیل لگنے سے رعنا واری کے نو عمرطالب علم کی ہلاکت اور فورسز کے ہاتھوں ظلم و زیادتی کے خلاف 2فروری منگلوار کو کشمیر بند کی کال دی ہے جبکہ لبریشن فرنٹ (ر) نے 4فروری جمعرات کو ہڑتال کی اپیل کی ہے ۔اس دوران حریت کانفرنس(گ) و (ع) کے علاوہ محمد یاسین ملک،شبیر احمد شاہ،نعیم احمد خان ، ظفر اکبر بٹ اور جاوید احمدمیرسمیت متعدد علیحدگی پسند تنظیموں نے وامق فاروق نامی طالب علم کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے رےاستی دہشت گردی سے تعبےر کیا ہے ۔حریت کانفرنس(ع) کے چیرمین کی طرف سے موصولہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ’’ایک بار پھر بے لگام فورسز نے بدترین بربریت اور جارحیت کا کھلم کھلا مظاہرہ کرتے ہوئے معصوم اور کمسن طالب علم وامق فاروق کو جرم بے گناہی کی پاداش میں بے دردی سے ہلاک کردیا ۔ وامق فاروق کی ہلاکت پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حریت چیرمین میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق نے سخت الفاظ میں اسکی مذمت کی۔ انہوںنے جموںوکشمیر کے حالات کو انتہائی سنگین اور دھماکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ فورسز کے ہاتھوں ہلاکتوں، ظلم و زیادتی اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا گراف روز بہ روز بڑھتا جارہا ہے، چنانچہ معصوم وامق کی ہلاکت سے قبل ایک ماہ کے اندر تین بے گناہ کشمیری نوجوان شہید کئے گئے ۔ حریت چیرمین نے سوپور میں ایک بار پھر پر اسرار محاصرہ اور جھڑپ کے دوران علی محمد کیمہ کے رہائشی مکان کو نذر آتش کرنے اور کئی مکانوں کی توڑ پھوڑ اور عام لوگوں پر تشدد ڈھانے کی فورسز کی تازہ یلغار کی بھی مذمت کی اور کہا کہ ان واقعات سے اندازہ ہوتا ہے کہ فورسز چن چن کر کشمیری نوجوانوں کو قتل کررہی ہے اور عوامی املاک و جائیداد کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے اورحکومت صرف زبانی جمع خرچی کرکے میڈیا کے ذریعے رائے عامہ کو گمراہ کرنا چاہتی ہے ۔میرواعظ نے شہید وامق کو پرنم آنکھوں سے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید کے والدین، لواحقین اور اہلیان رعناواری کے ساتھ تعزیت پیش کی ۔حریت چیرمین نے اعلان کیا کہ معصوم وامق کے بے دردانہ قتل، سوپور میں بلا جواز آتشزنی اور مار دھاڑ کے واقعات، اس سے قبل وادی بھر میںکئی بے گناہ نوجوانوں کا بے رحمانہ قتل اور بڑھتی ہوئی ’’سرکاری دہشت گردی‘‘ کیخلاف بطور احتجاج 2 فروری منگلوارکو پورے کشمیر میں مکمل ہڑتال رہے گی۔ادھرحرےت کانفرنس کے(گ) کے ترجمان نے بتاےا کہ اتوار کو پیش آنے والا واقعہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پولیس اور فورسز جان بوجھ کر یہاں کے نوجوانوں اور نو عمر لڑکوں کو گولیوں اور ٹےر گےس کے گولوں کا نشانہ بناتے ہیں ۔ترجمان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس واقعہ کے ساتھ ساتھ پلوامہ میں بے گناہ نوجوان کی ہلاکت اور سوپور میں پیش آئے واقعہ کے خلاف 2فروری کو مکمل ہڑتال کر کے بھارت اور اقوام عالم پر یہ واضح کریں کہ کشمیری قوم ظلم و زےادتی کے خلاف خاموش نہیں رہے گی ۔ اس دوران لبریشن فرنٹ(ر) نے رعناواری کے کمسن طالب علم اور گذشتہ ایام کے دوران ہوئی دیگر ہلاکتوں کے خلاففروری کو کشمیر بندھ کی اپیل کی ہے۔فرنٹ نے کسی کا نام لئے بغیر الزام عائد کیا ہے کہ نوجوانوں کو’’ اسلامی کمانڈوز‘‘ کا خطاب دینے والے اپنے بستروں سے باہر نہیں آرہے ہیں۔لبریشن فرنٹ(ر) کے ترجمان نے بتایا کہ فرنٹ کے چیئرمین فاروق احمد ڈار المعروف بٹہ کراٹے ، سینئر وائس چیرمین جاوید احمد میر نے آج وامق فاروق وانی کی ہلاکت پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔ فاروق احمد ڈار اور جاوید احمد میر نے وامق فاروق وانی کے نماز جنازہ میں شرکت کی اور پھر عیدگاہ مزار شہداء تک ہزاروں لوگوں کے ساتھ جلوس میں شمولیت کی ۔ ترجمان کے مطابق اس موقعہ پر فرنٹ قائدین نے کہاکہ بھارتی فورسز اور پولیس کی طرف سے ہو رہی ظلم زیادتی،تشدد درجنوں نوجوانوں کی گرفتاریوں پر 4 فروری کو مکمل ہڑتال ہوگی ۔ ترجمان نے سوال کیا کہ ’’ کشمیری نوجوانوں کو اسلامی کمانڈوز کا خطاب دینے والے کہاں گم ہو گئے ہیں؟ خطاب دینے والوں کو چاہیے کہ وہ بستروں سے باہر آکر ان نوجوانوں کی قیادت کریں جو اس وقت ظلم و جبر کی چکی میں پسے جا رہے ہیں‘‘ ۔ دریں اثناء حریت کانفرنس (ع) کے لیڈران شبیر احمد شاہ اور نعیم احمد خان نے رعناواری کے کمسن طالب علم کی ہلاکت کو کشمیریوں کے خلاف ایک سازش سے تعبیر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس طرح یہاں کے عوام کے جذبہ آزادی کو کچلنے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم اگر موت کا خوف تحریکوں کو دبا سکتا تو پھر نہ انقلاب روس کامیاب ہوا ہوتا نہ انقلاب فرانس اور نہ ہی بھارت نے آزادی حاصل کی ہوتی۔ اپنی نظر بندی کے دوران جاری الگ الگ بیانات میں شبیر احمد شاہ اور نعیم احمد خان نے اپنا یہ مطالبہ دہرایا ہے کہ بھارت کو ریاستی حدود سے مکمل فوجی انخلاء عمل میں لانا چاہئے۔ موصولہ بیان میں فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ نے وادی میں فوج اور فورسز کے ہاتھوں تیزی سے بڑھ رہی ہلاکت خیزیوں اور آتش زنیوں پر اپنی گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں کے جذبہ آزادی کو کچلنے کیلئے لاٹھی چارج ،ٹیر گیس شلنگ اور فائرنگ کا استعمال زیادہ دیر تک نہیں چل سکے گا۔اس دوران نیشنل فرنٹ کے چیئر مین نعیم احمد خان نے بھی اپنی نظر بندی کے دوران جاری ایک بیان میں رعناواری کے وامق فاروق کی ہلاکت پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا’’ اس طرح کی ہلاکتیں اہلکاروں کو حاصل لامحدود اختیارات کا نتیجہ ہیں‘‘۔ نعیم احمدخان کے مطابق وامق فاروق کی ہلاکت نے اُنہیں صدمے میں مبتلاء کردیا ہے اوراُنہیں سخت قوانین کی موجودگی کے نتیجے میں کمسن کشمیری طالب علموں کا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے۔ نعیم احمدخان نے بتایا کہ وامق فاروق کی دل ہلادینے والی ہلاکت اُن عناصر کے لئے چشم کشا ہے جوریاست پر بھارت کا قبضہ مستحکم کرنے میں بھارت کی اعانت کررہے ہیں۔نیشنل فرنٹ چیئر مین کا کہنا تھا کہ بارہمولہ میں ایک شہری کا مکان فرضی جھڑپ کی آڑ میں جلانا اور اُس کو اہل و عیال سمیت سڑک پر لانا بھارت کی ظالمانہ کشمیر پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔  جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے  جموں کشمیر کے طول وعرض میں لوگوں کے قتل عام اور املاک کی تباہی پرگہری فکروتشویش کا اظہار کیا ہے ۔وامق  فاروق کے جنازے کے پُر تعزیت جلوس کی قیادت کرتے ہوئے  چیئرمین محمدیاسین ملک نے وامق کے لواحقین کے ساتھ اظہاریکجہتی کیاجبکہ جنازہ میں محمد اقبال گندرو، محمدیاسین بٹ اور محمدامین جان نے بھی شرکت کی۔ادھر حریت کانفرنس کے سینئر رہنما و چیئر مین سالویشن موومنٹ ظفر اکبر بٹ نے طالب علم کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نے رواں سال کے پہلے مہینے میں بے گناہ کشمیریوں جن میں زیادہ تر بچے اورنوجوان شامل ہیں کو جاں بحق کیا، درجنوں افراد کو زخمی کیا اورکئی مکانات کو خاکستر کردیا جس سے مکروہ اور مجرمانہ عزائم کھل کر سامنے آگئے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف بھارت دنےا مےںاپنی امن پسندی اور جمہورےت کا ڈھنڈورہ پےٹ رہا ہے جبکہ دوسری طرف کشمےر مےںوحشیانہ طرز عمل اختیار کرتے ہوئے نہتے نوجوانوں اور کمسن بچوں کا بے گناہ خون بہا کر بربرےت کی گھٹےا مثالےں قائم کررہا ہے۔جن دیگر تنظیموں نے وامق فاروق کی ہلاکت کی مذمت کی ہے ،ان میں پیپلز لیگ،تحریک حریت،جماعت اسلامی،ڈیموکریٹل پولٹیکل مومنٹ،پیپلز پولٹیکل پارٹی اور لبریشن پارٹی شامل ہے۔

    SociBook del.icio.us Digg Facebook Google Yahoo Buzz StumbleUpon
    1 Star2 Stars3 Stars4 Stars5 Stars (کوئی ریٹنگ نہیں)
    Loading ... Loading ...
    اس خبر کو پرنٹ کریں اس خبر کو پرنٹ کریں اس صفحہ کو ای میل کریں اس صفحہ کو ای میل کریں

    تبصرہ کریں

    Spam protection by WP Captcha-Free

    مقامی خبریں

    رائے

    آپ کو ہماری نئی سائٹ کیسی لگی ؟

    View Results

    Loading ... Loading ...

    نیوز لیٹر

    Loading...Loading...