زمرہ مقامی خبریں 2/02/10 •
امیر جماعت اسلامی پاکستان کی اسلامی تحریکوں کے سربراہان سے اپیل سرینگر//جماعت اسلامی پاکستان کے امیر نے عالمی اسلامی تحریکوں کے سربراہاں کو کشمےریوں کے حق مےں آواز بلند کرنے اور 5فروری کو اپنے ملکوں مےں یوم یکجہتی کشمےر منانے کی اپیل کی ہے۔ اطلاعات مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن نے اقوام عالم کی اسلامی تحریکوں اخوان المسلمون، حزب اللہ اور حماس کے سربراہان ڈاکٹر محمد بدیع، حسن نصر اللہ اور خالد مشعل کے علاوہ ترکی، ملائشیا، انڈونیشیائ، اردن، لبنان، بحرین، یمن، سوڈان، کویت، مراکش، الجزائر، جنوبی افریقہ، سنگہائی، بنگلہ دیش اور یورپی ممالک کی اسلامی تحریکوں کو تحریری طور پر الگ الگ خط روانہ کئے ہیں جن مےں ان سے کشمےریوں کے حق مےں آواز بلند کرنے اور 5فروری کو اپنے ملکوں مےں یوم یکجہتی کشمےر منانے کی پر زور اپیل کی گئی ہے۔ سید منور حسن نے اپنے خط مےں تحریر کیا ہے کہ کشمےری عوام1947سے بھارت کے قبضے مےں ہے اور مسلسل بدترین حالات کا سامنا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیر مےں اپنی 7لاکھ فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔ جو بقول انکے مظلوم کشمےریوں کو کچلنے اور حق خودارادےت کی آواز کو دبانے کیلئے ہتھکنڈے آزما رہی ہے۔ جماعت اسلامی کے سربراہ نے مزید لکھا ہے کہ اقوام متحدہ نے بھارت ہی کی رضا مندی سے قرار دادیں منظور کیں جن مےں کشمےر کے مسلمانوں کو یہ حق دیا گیا ہے کہ وہ استصواب رائے کے ذرےعے دونوں ملکوں مےں جس کے ساتھ چاہیں الحاق کرسکتے ہیں لیکن آج تک کشمےریوں کی آواز اقوام عالم نے نہیں سنی۔ سید منور حسن نے الزام عائد کیا کہ کشمےری عوام کی آواز اسلئے نہیں سنی گئی کیونکہ یہ مسلمانوں کے ساتھ جڑا ہوا مسئلہ ہے جبکہ صہیونی طاقتیں بھارت کی کھلم کھلا مدد کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت مےں جب اسرائےلی فوج کے کمانڈر بھارتی افواج کے شانہ بشانہ کشمےریوں کو زیر کرنے مےں خدمات انجام دے رہے ہوں ۔انہوں نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو 5فروری یوم یکجہتی کشمےر مناکر اس بات کا اعلان کرنا چاہئے کہ کشمےری عوام اپنی جدوجہد مےں نہ تنہا ہیں اور نہ امت مسلمہ نے انہیں دشمن کے رحم و کرم پر چھوڑا ہے۔
نام (اہم)
ای میل (شائع نہیں ہوگا) (required)
ویب سائٹ
آپ کا تبصرہآپ ٹیگ استعمال کر سکتے ہیں <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong> Type Comments in Urdu Language (Press Ctrl+g to toggle between English and Urdu
<a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>
Please note: JavaScript is required to post comments. Spam protection by WP Captcha-Free
آپ کو ہماری نئی سائٹ کیسی لگی ؟
View Results