• A A A
  • فونٹ منتخب کریں
  • بھارت نے عمر عبداللہ کی مانگ مسترد کی

    سرینگر//مرکزی سرکار نے جموں و کشمےر مےں مرکز کی معاونت والی سکیموں کیلئے 90:10کے تناسب سے رقومات فراہم کرنے کی عمر عبداللہ کی قیادت والی سرکار کی مانگ کو مسترد کردیا ہے جسکی وجہ سے کئی اسکیموں پر منفی اثرات پڑنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جموں و کشمےر کی سرکار نے مرکزی پلاننگ کمیشن کو ریاست مےں مرکز کی معاونت والی اسکیموں کےلئے90:10تناسب سے رقومات فراہم کرنے کا ایک سفارشی منصوبہ بھیجا تھا تاکہ ان اسکیموں کی عمل آوری صحےح طور سے ممکن ہو سکے اور یہ کہ ریاست مےں بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے مےں بھی مدد مل سکے ۔ ذرائع کے مطابق پلاننگ کمیشن نے ریاستی سرکار کی سفارش کو غےر معقول قرار دیتے ہوئے اسکو مسترد کردیا ہے۔ مرکزی سرکار نے اس سلسلے مےں ریاستی سرکار کو اپنے جواب مےں لکھا ہے کہ اس سفارش کو منظور کرنے کی صورت مےں ہماچل پردیش اور جھارکھنڈ جیسی پہاڑی اور پسماندہ ریاستیں بھی اس تناسب سے رقومات فراہم کرنے کی مانگ کرسکتی ہیں۔ جس سے پھر مسائل پید ہو سکتے ہیں۔ ریاستی سرکار کے اقتصادی ایڈوائزرجلیل احمد خان نے مرکزی سرکار کی طرف سے90:10مناسبت سے رقومات فرہم کرنے کی ریاستی سرکار کی سفارش کو مسترد کرنے کی تصدیق کی تاہم انہوں نے کہا کہ ریاستی سرکار اس سلسلے مےں دوبارہ مرکزی سرکار کی طرف رجوع کرے گی تاکہ اس پر عمل درآمد ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی کمزوری کی وجہ سے ریاستی سرکار مرکز کی معاونت والی اسکیموں کو روبہ عمل لانے مےں مشکلات کا سامنا کررہی ہے۔ فی الوقت مرکزی سرکار کی طرف سے ریاست مےں سنٹرل سپانسرڈ اسکیموں کیلئے الگ الگ تناسب سے رقومات مل رہے ہیں۔ بعض اسکیموں کو60:40اور بعض کو 70:30جبکہ سب سے زیادہ80:20کا تناسب ہے جبکہ شمال مشرقی ریاستوں مےں برابر90:10تناسب سے مرکزی امداد دی جارہی ہے۔ ماہرین کے مطابق عمر عبداللہ کی قیادت والی سرکار کی تازہ سفارش مسترد ہونے سے ریاست مےں مختلف اسکیموں کے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے کیونکہ ریاست کی معاشی صورتحال اسوقت کافی خراب ہے اور وہ ان اسکیموں مےں سرمایہ لگانے کی طاقت مےں نہیں ہے۔ غور طلب ہے کہ ریاست کے وزیر خزانہ عبدالرحیم راتھر نے بھی گذشتہ دنوں کہا تھا کہ اندرونی وسائل سے ریاست کی کل آمدنی 4200کروڑ روپے ہے جس سے سرکاری ملازمےن کی تنخواہ بھی پوری نہیں کی جاسکتی ہے۔

    SociBook del.icio.us Digg Facebook Google Yahoo Buzz StumbleUpon
    1 Star2 Stars3 Stars4 Stars5 Stars (کوئی ریٹنگ نہیں)
    Loading ... Loading ...
    اس خبر کو پرنٹ کریں اس خبر کو پرنٹ کریں اس صفحہ کو ای میل کریں اس صفحہ کو ای میل کریں

    تبصرہ کریں

    Spam protection by WP Captcha-Free

    رائے

    آپ کو ہماری نئی سائٹ کیسی لگی ؟

    View Results

    Loading ... Loading ...

    نیوز لیٹر

    Loading...Loading...