زمرہ مقامی خبریں 2/01/10 •
سرینگر// جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ فرقہ پرست ہندوتنظےم آر اےس اےس کے سربراہ نے حال ہی مےں غےر رےاستی باشندوں کو جموں کشمےر مےں لاکر بسانے کی بات کہہ کر اس گہری اور گنائونی سازش سے پردہ اٹھا دےا جس کے تحت وہ ےہاں کی مسلم اکثرےتی آبادی کو تحلےل کرکے بھارت کی وفادار آبادی بسا دےنا چاہتے ہےں۔جماعت اسلامی کے ترجمان اےڈوکےٹ زاہد علی نے اےک بےان مےں کہا ہے کہ اس سازش سے بھارتی حکومت اور اس کے مقامی عہدےدار بھی اچھی طرح واقف ہےں اور در پردہ اس کی حماےت بھی کر رہے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پر غےر محسوس طور پر مختلف طرےقوں سے عمل کےا جا رہا ہے جبکہ مختلف علاقوں مےں ےہاں کی اےک وسےع و عرےض اراضی کو کل تک غےر رےاستی باشندوں کے نام لےز اور مختار ناموں کے ذرےعہ منتقل کےا جا چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں غےر رےاستی باشندوں کو خفےہ طرےقے سے مستقل رہائی کے اسناد فراہم کئے جا چکے ہیں جبکہ کئی اےسے معاملات ےہاںکے حکمرانوںکی نوٹس مےں آئے لےکن ان کی اقتدار پرستی نے انہےں ان کے خلاف قدم اٹھانے نہےں دےا۔ جماعت اسلامی کے ترجمان نے کہا کہ اگر وہ ان لوگوں کے خلاف قدم اٹھاتے تو ان کی کرسی چھن جاتی اس لئے انہوں نے فرقہ پرستوں کی ہر جائز و نا جائز پالےسی کی بھر پور تائےد کی ۔ انہوں نے کہا ےہ منصوبہ صہےونی (Zionist)طرز کا ہے اور اس مےں اسرائےلی ماہرےن کا مشورہ ضرور شامل ہوگا۔ اےڈوکےٹ زاہد علی نے کہا کہ صہےونی ظالم اس کا تجربہ 1948مےں فلسطےن سے اصلی مسلمان باشندوں کو جبراً بے دخل کرکے دے چکے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی اراضی پر دنےا بھر کے ےہودیوں کو اس وقت بساےا گےا اور ےہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اب وہاں مسلمانوں کی اراضی پر اےک طاقتور صہےونی رےاست (اسرائےل) کے نام پر قائم ہے اور وہاں کے اصلی باشندے مہاجر بنکر دردر ٹھوکر کھا رہے ہےں۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت کے فرقہ پرست عناصر اب ےہی گنائونا کھےل ےہاں کھےلنا چاہتا ہے تاکہ مسئلہ کشمےر کو ہمےشہ کےلئے دفن کےا جائے اور بھارت کشمےرکو مقدس ہندو سرزمےن بنانے کا خواب پورا کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ےہاں کے با شعور عوام ، دانشور حضرات اور علماء کرام کو ان نا پاک منصوبوں سے ہوشےار رہنے اور انہےں نا کام و نا مراد بنانے کے خاطر منظم ہو کر اےک عوامی بےداری مہم چلانے کی زور دار اپےل کرتی ہے۔
نام (اہم)
ای میل (شائع نہیں ہوگا) (required)
ویب سائٹ
آپ کا تبصرہآپ ٹیگ استعمال کر سکتے ہیں <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong> Type Comments in Urdu Language (Press Ctrl+g to toggle between English and Urdu
<a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>
Please note: JavaScript is required to post comments. Spam protection by WP Captcha-Free
آپ کو ہماری نئی سائٹ کیسی لگی ؟
View Results