• A A A
  • فونٹ منتخب کریں
  • شہر میں سی آر پی ایف کی ہڑبونگ

    سرینگر// سنگبازوں کی تلاش کی آڑ میں سی آر پی ایف اہلکاروں نے پائین شہر، بٹہ مالو ، سونہ وار اور بڈشاہ پُل کے علاوہ سکہ ڈافر میں اندھا دھند طریقے پر گرفتاریاں ، لوٹ مار ، توڑ پھوڑ اور اسباب خانہ کو تہس نہس کرکے وہاں خوف و ہراس پھیلادیا جبکہ کمسن بچوں سے لیکر معمر خواتین تک کو بھی لہو لہان کردیا۔ اس دوران ریک چوک میں رہائشی مکانوں سمیت ایک مسجد کو بھی نقصان پہنچا۔ذرائع کے مطابق شہر سرینگر کے مختلف مقامات پر آج فورسز نے سنگبازوں کی تلاش کی آڑ میں مقامی لوگوں کے مطابق زبردست لوٹ مار اور توڑ پھوڑ کی۔ ریک چوک بٹہ مالو کے لوگوں نے کے این ایس کو بتایا کہ سی آر پی ایف اہلکار دن کے دوران شام کے وقت بھی زبردستی داخل ہوئے اور اندھا دھند طریقے پر بچوں سے لیکر بوڑھوں تک کی زبردست مار پیٹ کی جبکہ خواتین کے شور مچانے پر بھی انہیں لاٹھیوں سے مارا پیٹا گیا۔ اس کے علاوہ مکانوں کے دھر و دیوار توڑ دئے گئے جبکہ اسباب خانہ کو تہس نہس کرکے ادھم مچا دی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ فورسز اہلکاروں نے وہاں مقامی مسجد میں بھی توڑ پھوڑ کی اور شیشے چکنا چور کئے جبکہ خواتین کی شدید مار پیٹ کی ۔ ادھر صفا کدل، کاوڈارہ، گوجوارہ، نوہٹہ، نوا کدل، سکہ ڈافر، نواب بازار میں بھی سی آر پی ایف اہلکار بے قابو ہوگئے اور لوگوں کے مطابق ان کے سامنے جو بھی آیا دن بھر وہ ان کی مار پیٹ کرتے رہے۔ لوگوں نے الزام عائد کیا کہ سنگبازوں کی تلاش کی آڑ میں فورسز اہلکاروں نے عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کا معمول بنایا ہے جسکے دوران بلالحاظ عمر و جنس زبردست مار پیٹ سے نصف درجن خواتین زخمی ہوگئیں جبکہ کئی گھروں میں موجود مریضوں کو بھی نہیں بخشا گیا ۔ ادھر سکہ ڈافر میں آج فورسز نے صبح سے ہی صورہ سے آنے اور جانے والوں کی شدید مار پیٹ کی جسکے دوران کئی مریضوں کوبھی تختہ مشق بنایا گیا۔ پائین شہر کے قریب تمام علاقوں میں فورسز نے درجنوں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کر ڈالی اور درجنوں مکانوں کے شیشے تک چکنا چور کئے۔ فورسز کی طرف سے مچائی گئی دہشت نے لوگوں کو زبردست خوفزہ کیا ہے جس کی وجہ سے پورے علاقے میں سہمے ہوئے ہیں اور شام ہوتے ہی لوگ گھروں میں سہم کر رہ جاتے ہیں۔ ادھر چھوٹے بچوں اور طالب علموں کے چلنے پھرنے پر بھی فورسز مشتعل ہوجاتے ہیں۔ مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ ٹیوشن جوانے والے بچوں کو بھی تختہ مشق بنایا جاتا ہے۔ ادھر بڈشاہ پُل پر آج تعینات سی آر پی یف اہلکار بے قابو ہوگئے اور انہوں نے وہاں راہگیروں کی زبردست مار پیٹ کی ۔ اس موقعہ پر سی آر پی ایف اہلکاروں نے طالب علموں کو بھی نہیں بخشا گیا اور ان کی شدید مار پیٹ کی۔ اس موقعہ پر سہارا ٹائمز سے وابستہ صحافی پرویز مجید نے بچوں کو بچانے کی کوشش کی لیکن بقول صحافی کے پولیس آفیسر کو جب انہوں نے سی آر پی ایف کی طرف سے بچوں کو پیٹنے سے متعلق شکایت کی تو اس کا رویہ بھی انتہائی تلخ تھا۔ تاہم سی آر پی ایف کی طرف سے راہگیروں کی اندھا دھند پٹائی کی وجہ سے وہاں کافی دیر تک خوف و ہراس چھایا رہا اور اسکولی بچوں نے چیخ و پکار شروع کی۔ ادھر سونہ وار میں بھی کرکٹ کھیلنے والے طالب علموں پر بعد سہ پہر سی آر پی ایف ٹوٹ پڑی اور ان کا زد وکوب کیا۔مقامی لوگوں نے کے این ایس کو بتایا کہ فورسز جان بوجھ کر نوجوانوں کو اشتعال دے رہی ہے حالانکہ وہ پروفیشنل کالجوں میں زیر تعلیم ہیں۔

    SociBook del.icio.us Digg Facebook Google Yahoo Buzz StumbleUpon
    1 Star2 Stars3 Stars4 Stars5 Stars (کوئی ریٹنگ نہیں)
    Loading ... Loading ...
    اس خبر کو پرنٹ کریں اس خبر کو پرنٹ کریں اس صفحہ کو ای میل کریں اس صفحہ کو ای میل کریں

    تبصرہ کریں

    Spam protection by WP Captcha-Free

    مقامی خبریں

    رائے

    آپ کو ہماری نئی سائٹ کیسی لگی ؟

    View Results

    Loading ... Loading ...

    نیوز لیٹر

    Loading...Loading...