زمرہ مقامی خبریں 2/01/10 •
ٍسرینگر// تحرےک حرےت نے کہا ہے کہ رےاست مےں بھارت سے مکمل آزادی تک جدوجہد کو جاری و ساری رکھا جائےگا جبکہ فورسز اور پولےس نے رےاست مےں نوجوانوں پر ظلم و تشدد روا رکھا ہے۔ تحرےک حرےت کے قائمقام جنرل سکرےٹری پےر سےف اللہ نے تجر سوپور مےں سالانہ اجتماع کی قےادت کرتے ہوئے اپنے خطاب مےں کہا کہ غلامی کی تارےخ رات کے سےاہ پردے کے چاک کرنے کےلئے نوجوانوں کا دست تعاون لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اےک بڑی تبدےلی کے خواہاں ہے اور ہم ظلم و جبر کے استحصال اور نظام عدل کے استحکام کےلئے پر امن طو رپر برسر پےکار ہےں۔ پےر سےف اللہ نے کہا کہ اس کےلئے ہمےں سب سے پہلے اپنی سےرت و کردار کو اسلامی و انقلابی سانچے مےں ڈالنا ہوگا اور پھر گھر سے لےکر بازار تک ، بازار سے لےکر عدالت اور عدالت سے لےکر مےدان کارزار تک اس کو رائج کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تحرےک حرےت کے تےن اہداف ہےں جن مےں اسلام بحےثےت مکمل نظام زندگی ، آزادی، بھارت کے فوجی قبضے سے مکمل آزادی اور ملی اتحاد و اسلام کی واضح بنےادوں پر اس جدوجہد مےں رواں دواں ہےں۔ پےر سےف اللہ نے سرےنگر ، سوپور اور بارہمولہ مےں رےاستی پولےس کی کارروائےوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کارروائےوں سے نوجوان نسل کو کمزور کرنے کی کوششےں کی جا رہی ہے جن کو کامےاب نہےں ہونے دےا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ پولےس کارروائےوں مےں نوجوان نسل کو بدنام زمانہ پبلک سےفٹی اےکٹ کے تحت نظر بند کرکے مختلف جےلوں مےں ان کا مستقبل تارےخ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔پولےس کی اس کارروائی کو رےاستی دہشت گردی قرار دےتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اےسے مذموم ہتھکنڈوں سے ےہاں تحرےک حق اور حق خودارادےت کی آواز کو دباےا نہےں جا سکے گا ۔انہوں نے سوپور مےں سی آر پی اےف اور پولےس کی طرف سے ظلم و جبر کی کارروائےوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کارروائےوں کو فوری طور بند نہےں کےا گےا تو اس کے خلاف اےک منظم اور پر امن احتجاجی پروگرام کا سلسلہ شروع کےا جائےگا۔اطلاعات کے مطابق اجتماع مےں اےک قرارداد پاس کی گئی جس مےں مختلف جےلوں مےں نظر بند محبوسےن خصوصاًتحریک حریت کے جنرل سیکریٹری اور سینئرحریت لیڈر محمد اشرف صحرائی، محمد عبداللہ شےخ،، جنرل موسیٰ، مسرت عالم، غلام نبی سمجھی، امےر حمزہ، مےر حفےظ اللہ، معراج الدےن، فاروق غوط پوری، امتےاز حےدر اور دےگر محبوسےن کی صحت ےابی اور فوری رہائی کےلئے دعا کی گئی۔
نام (اہم)
ای میل (شائع نہیں ہوگا) (required)
ویب سائٹ
آپ کا تبصرہآپ ٹیگ استعمال کر سکتے ہیں <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong> Type Comments in Urdu Language (Press Ctrl+g to toggle between English and Urdu
<a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>
Please note: JavaScript is required to post comments. Spam protection by WP Captcha-Free
آپ کو ہماری نئی سائٹ کیسی لگی ؟
View Results