• A A A
  • فونٹ منتخب کریں
  • بشری حقوق کا ریاستی کمیشن:قیدیوں کی خبر گیری کا سلسلہ شروع

    سرینگر // جموں کشمیر میں جاری مسلح جدوجہد کے دوران پہلی بار بشری حقوق کے ریاستی کمیشن نے ریاست کی مختلف جیلوں میں نظر بند قیدیوں کی حالت کاجائزہ لینے کے لئے جیلوں کا دورہ کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے اور اس ضمن میں ایک تفصیلی رپورٹ مرتب کرکے ریاست کے گورنر این این ووہرا کو پیش کی جائے گی۔ابتدائی طور پرکمیشن کے چیرمین جسٹس(ریٹائرڈ) سید بشیر الدین کی سربراہی میںرکنی اعلیٰ سطحی ٹیم نے کورٹ بلوال اور امپھالہ جیلوں کا دورہ کیا ہے جسکے دوران امپھالہ جیل میں قیدیوں کی تعداد گنجائش سے کئی زیادہ پائی گئی۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سٹیٹ ہیومین رائٹس کمیشن نے ریاستی جیلوں میں قید مقامی اور غیر مقامی نظر بندوں کو جیلوں کے اندر فراہم کی جانے والی سہولیات،انکے ساتھ جیل حکام کے سلوک اور انکے کیسوں کی عدالتی سماعت کے بارے مکمل جانکاری حاصل کرنے کے حوالے سے ایک منصوبہ مرتب کیا ہے جوکمیشن کا اس طرح کا پہلا منصوبہ ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ مختلف حلقوں کی طرف سے کمیشن کو اپنے دائرہ کار کے حوالے سے ایک غیرموثر ادارہ قرار دیا جارہا ہے لیکن حکومت نے کمیشن کے کام کاج کو مزید فعال بنانے کے لئے اسے با اختیار بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس بات کی واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ انسانی حقوق کے ریاستی کمیشن کو نہ صرف افرادی قوت اور بنیادی ڈھانچے سمیت تمام سہولیات سے لیس کیا جائے بلکہ کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اسی سلسلے کی پہلی کڑی کے بطور انسانی حقوق کمیشن کی اعلیٰ سطحی ٹیم نے ریاست کی تمام جیلوںکا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ قیدیوں کو قانون کے مطابق تمام سہولیات فراہم ہوں اور انکے کیسوں کی سماعت تیز رفتاری سے ممکن بنانے کے علاوہ جیلوں میں قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش اور وہاں موجود نظر بندوں کی تعداد کے اعدادشمار جمع کئے جائیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز کمیشن کے سربراہ

    SociBook del.icio.us Digg Facebook Google Yahoo Buzz StumbleUpon
    1 Star2 Stars3 Stars4 Stars5 Stars (کوئی ریٹنگ نہیں)
    Loading ... Loading ...
    اس خبر کو پرنٹ کریں اس خبر کو پرنٹ کریں اس صفحہ کو ای میل کریں اس صفحہ کو ای میل کریں

    تبصرہ کریں

    Spam protection by WP Captcha-Free

    مقامی خبریں

    رائے

    آپ کو ہماری نئی سائٹ کیسی لگی ؟

    View Results

    Loading ... Loading ...

    نیوز لیٹر

    Loading...Loading...