• A A A
  • فونٹ منتخب کریں
  • اہلکار اہلکار کی بندوق لیکر فرار

    سرینگرڈسٹرکٹ ہسپتال ہندوارہ کی حفاظت پر مامور پولےس کے اےک کانسٹےبل نے اپنے انچارج ہےڈ کانسٹےبل کی سروس رائفل اڈا لی ہے جس کے بعد پولےس نے کانسٹےبل کو گرفتار کرکے اس واقعہ کی تحقےقات شروع کر دی ہے۔ پولےس ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ہندوارہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کی حفاظت پر پولےس لائنز ہندوارہ کے ہےڈ کانسٹےبل محمد مقبول بلٹ نمبر16-Hاور کانسٹےبل جہانگےر احمد بلٹ نمبر99-Hتعےنات تھے ۔ ذرائع نے بتاےا کہ کانسٹےبل جہانگےر احمد اکثر و بےشتر اپنی ڈےوٹی مےں لا پرواہی برت رہا تھا جس کے دوران حفاظت پر معمور اس کا انچارج ہےڈ کانسٹےبل محمد مقبول اسے ڈانٹ پلا کر اسے ڈےوٹی اچھی طرح انجام دےنے پر زور دےتا تھا ۔ ذرائع نے کہا کہ مذکورہ ہےڈ کانسٹےبل اسے بار بار ےہ کہہ رہا تھا کہ اپنی ڈےوٹی اچھی طرح سے نبھائو نہےں تو دونوں مشکلات مےں آسکتے ہےں۔ ذرائع نے بتاےا کہ گذشتہ روز ہندوارہ مےں زہرےلا کھانا کھانے کے نتےجہ مےں قرےب0سے زائد افراد بےمار ہو گئے جس کے نتےجے مےں ڈسٹرکٹ ہسپتال کا رش بڑھ گےا اور ہسپتال کی حفاظت پر معمور ہےڈ کانسٹےبل محمد مقبول کسی کام کےلئے تھانے آےا اور اسی اثناء مےں کانسٹےبل جہانگےر احمد نے ہےڈ کانسٹےبل کے ٹرنک سے اس کی سروس رائفل اڈا لی۔ ذرائع نے بتاےا کہ کانسٹےبل جہانگےر احمد پر بار بار کی ڈانٹ بھاری گذری تھی جس کی وجہ سے اس نے ہےڈ کانسٹےبل کو تنگ کرنے کےلئے ےہ حربہ اٹھاےا جبکہ پولےس ذرائع نے بتاےا کہ مذکورہ ٹرنک کی چابی صرف ان دو ہی کے پاس تھی۔ اس واقعے کے بارے مےں اےس پی ہندوارہ مسٹر حاجی محمد رفےق وکےل نے خبر رساں ادارے کے این ایس کو بتاےا ہے کہ انہوں نے اس سلسلے مےں کےس زےر نمبر3/010زےر دفعہ 454/380درج کرکے کانسٹےبل جہانگےر احمد کو گرفتار کےا ہے اور دونوں سے کہا ہے کہ وہ رائفل واپس لا کر اپنے آپ کو سزا سے بچائےں بصورت دےگر ان کے خلاف سخت کارروائی عمل مےں لائی جائےگی۔اےس پی نے کہا کہ اس معاملے کو عنقرےب سلجھاےا جائےگا۔

    SociBook del.icio.us Digg Facebook Google Yahoo Buzz StumbleUpon
    1 Star2 Stars3 Stars4 Stars5 Stars (کوئی ریٹنگ نہیں)
    Loading ... Loading ...
    اس خبر کو پرنٹ کریں اس خبر کو پرنٹ کریں اس صفحہ کو ای میل کریں اس صفحہ کو ای میل کریں

    تبصرہ کریں

    Spam protection by WP Captcha-Free

    مقامی خبریں

    رائے

    آپ کو ہماری نئی سائٹ کیسی لگی ؟

    View Results

    Loading ... Loading ...

    نیوز لیٹر

    Loading...Loading...