• A A A
  • فونٹ منتخب کریں
  • پاکستان میں’خودکش‘ دھماکہ، تیرہ ہلاک

    مانیٹرنگ
    پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ میں ایک مبینہ خودکش حملے میں کم از کم تیرہ افراد ہلاک اور سینتیس زخمی ہوگئے ہیں۔مقامی حکام کے مطابق یہ دھماکہ باجوڑ کے صدر مقام خار کے بازار میں ہوا۔ کچھ عینی شاہدین کے مطابق ایک مبینہ خودکش حملہ آور نے بازار میں قائم ایک سکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا۔ تاہم بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد ایک ہتھ ریڑی میں نصب کیا گیا تھا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق اس دھماکے میں کم از کم تیرہ افراد ہلاک اور سینتیس ہوئے ہیں جن میں سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔دھماکے کے زخمیوں کو ایجنسی ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔دھماکے کے وقت بازار میں لوگ بڑی تعداد میں خریداری میں مصروف تھے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں کرفیو نافذ کر کے تمام بازار اور تجارتی مراکز بند کرا دیے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بازار میں کچھ دیر تک ہوائی فائرنگ بھی کی جس سے افراتفری پھیل گئی۔
    ادھر ایجنسی ہیڈکواٹرر ہسپتال باجوڑ میں موجود ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اس نے خود ایمرجنسی وارڈ میں دس لاشیں دیکھی ہیں جبکہ بارہ کے قریب افراد زخمی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک و زخمی ہونے والوں میں عام لوگوں کے علاوہ فورسز اہلکار بھی شامل ہیں۔ابھی تک کسی تنظیم نے اس دھماکے کی زمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ خیال رہے کہ باجوڑ ایجنسی میں گزشتہ سال ڈیڑھ سال سے شدت پسندوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے اور حکومت کا دعویٰ ہے کہ باجوڑ کے زیادہ تر علاقوں کو شدت پسندوں سے صاف کردیا گیا ہے۔

    SociBook del.icio.us Digg Facebook Google Yahoo Buzz StumbleUpon
    1 Star2 Stars3 Stars4 Stars5 Stars (کوئی ریٹنگ نہیں)
    Loading ... Loading ...
    اس خبر کو پرنٹ کریں اس خبر کو پرنٹ کریں اس صفحہ کو ای میل کریں اس صفحہ کو ای میل کریں

    تبصرہ کریں

    Spam protection by WP Captcha-Free

    مقامی خبریں

    رائے

    آپ کو ہماری نئی سائٹ کیسی لگی ؟

    View Results

    Loading ... Loading ...

    نیوز لیٹر

    Loading...Loading...