• A A A
  • فونٹ منتخب کریں
  • مکمل فوجی انخلاء قیام امن کی ضمانت:نعیم خان

    پولیس کے ہاتھوں نوجوانوں کی گرفتاریاں بلاجواز‘
    سرینگر//
    ع حریت کانفرنس کے سینئر لیڈر اور نیشنل فرنٹ کے چیئر مین نعیم احمد خان نے پولیس کے ہاتھوں نوجوانوں کی پکڑ دھکڑھ کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے اس کو مزاحمتی تحریک کچلنے کا ایک ہتھیار قرار دیا ہے۔اُنہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر بھارت ریاست کی حدود سے مکمل فوجی انخلاء پر راضی ہوتا ہے تو امن و امان کی فضاء خود بہ خود قائم ہوگی۔نیشنل فرنٹ کی طرف سے موصولہ ایک بیان کے مطابق نیشنل فرنٹ کے چیئرمین نعیم احمد خان نے کل اپنے صدر دفتر پر پارٹی عہدیدراوں کی ایک ہنگامی میٹنگ طلب کی جس میں شہر اور وادی کے دوسرے اضلاع سے آئے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے بھی حصہ لیا۔ بیان کے مطابق شرکاء نے پارٹی چیئر مین کے سامنے اس بات کو لیکر تشویش کا اظہار کیا کہ کم وبیش وادی کے تمام علاقوں میں پولیس نے نوجوانوں کا قافیہ حیات تنگ کرکے رکھ دیا ہے اور نوجوانوں کو بلاوجہ تھانوں پر حاضر ہونے کے لئے کہا جارہا ہے جس کی وجہ سے والدین پریشانیوں میں مبتلاء ہوگئے ہیں اور نوجوان ذہنی طور منتشر ہورہے ہیں۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس کے اختتام پر نعیم احمد خان نے پولیس کے ہاتھوں نوجوانوں کی تنگ طلبی کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے اس کو جاری مزاحمتی تحریک کے خلاف ایک سازش سے تعبیر کیا۔ نعیم احمد خان کا کہنا تھاکہ بھارت اس طرح کے حربے ایک طویل عرصے سے آزمارہا ہے تاہم اُس کو ہر بار ناکامی کا سامنا کرنا پڑ ہے۔ حریت کانفرنس لیڈر نے زور دیکر کہا’’ یہاں کے نوجوان پر امن زندگی گذارنا چاہتے ہیں مگر بھارت کی فورسز کی موجودگی میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتاہے‘‘۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر بھارت ریاست اور جنوب ایشیائی خطے میں امن قائم ہونے میں مخلص ہے تو اُسے وقت ضائع کئے بغیر ریاستی حدود سے اپنی افواج اور دیگر فورسز کا انخلاء عمل میں لانا چاہئے اور کشمیری عوام کو اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دینا چاہئے۔ نعیم خان کے مطابق’’ کشمیر سے بھارتی فورسز کے انخلاء سے ہی جنوب ایشیائی خطے کے اندر بھی پائیدار استحکام پیدا ہوسکتا ہے کیونکہ تنازعہ کشمیر سے ہی خطے کا امن درہم برہم ہورہا ہے‘‘۔انہوں نے مذکورہ نوجوان کے گھروالوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقعہ پرفروری کے روز پاکستان کے استحکام اور کشمیر کی آزادی کے حق میں خصوصی دعائوں کا اہتمام کریں۔

    SociBook del.icio.us Digg Facebook Google Yahoo Buzz StumbleUpon
    1 Star2 Stars3 Stars4 Stars5 Stars (کوئی ریٹنگ نہیں)
    Loading ... Loading ...
    اس خبر کو پرنٹ کریں اس خبر کو پرنٹ کریں اس صفحہ کو ای میل کریں اس صفحہ کو ای میل کریں

    تبصرہ کریں

    Spam protection by WP Captcha-Free

    رائے

    آپ کو ہماری نئی سائٹ کیسی لگی ؟

    View Results

    Loading ... Loading ...

    نیوز لیٹر

    Loading...Loading...