• A A A
  • فونٹ منتخب کریں
  • ع حریت کا ایک اور اجلاس بے نتیجہ

    تشکیل نو کامعاملہ تعطل کاشکار،26جنوری کو یوم سیاہ طور منانے کی اپیل
    سرینگر// حریت کانفرنس(ع) کی ایگزیکٹیو کونسل کا اہم ترین اجلاس حریت تشکیل نو کے سلسلے میںکسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگیا تاہم حریت نے عوام سے 26جنوری کو یوم سیاہ کے بطور منانے کی اپیل کی ہے۔ حریت(ع) کی تشکیل نو اور تنظیمی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کے بارے میں حریت (ع) کی ایگزیکٹیو میٹنگیں ناکام ہونے کا سلسلہ ایک طویل عرصے سے جاری ہے جبکہ اس ضمن میں حریت اکائیوں کے درمیان شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔ذرائع کے مطابق آج حریت کانفرنس(ع) کی ایگزیکٹیو کونسل کا ایک اور اہم اجلاس چیئر مین میر واعظ عمر فاروق کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں تمام ایگزیکٹیو ممبران نے شرکت کی جبکہ فضل الحق قریشی کی نمائندگی مصدق عادل نے کی۔آج کی میٹنگ میں شرکت کرنے والوں میں چیئر مین میر واعظ عمر فاروق کے علاوہ پروفیسر عبدالغنی بٹ ، آغا سید حسن الموسوی الصفوی، شبیر احمد شاہ،بلال غنی لون، مولانا مسرور عباس اور مشتاق احمد وازہ شامل تھے۔حریت کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ آج کی میٹنگ کے دوران ایگزیکٹیو ممبران نے ایک مرتبہ پھر حریت کی تشکیل نو کے بارے میں آئی تجاویز زیر غور لائیں اور اُن پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ معلوم ہوا ہے کہ اس ضمن میں حریت جنرل کونسل اکائیوں کی طرف سے پیش کی گئی تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حریت ایگزیکٹیو لیڈران میں اب بھی فورم کی تشکیل نو کے سلسلے میں اختلافات موجود ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آج ہوئی میٹنگ بھی کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگئی۔ذرائع نے تاہم بتایا کہ آج ہوئی میٹنگ کے دوران کئی ایگزیکٹیو ممبران نے تجویز پیش کی کہ حریت کی ایگزیکٹیو اور جنرل کونسل کا ایک مشترکہ اجلاس طلب کیا جائے تاکہ اہم معاملات پر غور وخوض کے بعد کوئی فیصلہ لیا جاسکے۔ذرائع نے مزیدبتایا کہ اس حساس معاملے پر مزید غوروخوض کرنے کے لئے عنقریب ایک اور اجلاس طلب کیا جائے گا تاہم اجلاس کی تاریخ طے نہیں کی گئی۔ اس دوران حریت کانفرنس (ع)کی طرف سے جاری ایک بیان میں بھی بتایا گیا ہے کہ” آج کے اجلاس میں حریت کانفرنس کی تشکیل کے حوالے سے مزید مشاورت کا عمل جاری رکھتے ہوئے اس عزم اور عہد کو دہرایا گیا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے فکری ہم آہنگی اوراجتماعی نظم و ضبط کو ہر سطح پر فروغ دینے کیلئے اراکین حریت بھر پور یکجہتی کا مظاہرہ کریں گے“۔قابل ذکر ہے کہ حریت کانفرنس(ع) گذشتہ طویل عرصے سے فورم کی تشکیل نو اور انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی کو لیکر میٹنگوں کا اہتمام کررہی ہے تاہم ابھی تک کوئی بھی حتمی فیصلہ سامنے نہیں لایا جاسکا ہے۔ حریت کی کئی اکائیاں حریت میں ایگزیکٹیو اور جنرل کونسلوں کو ختم کرکے شوریٰ نظام قائم کرنے کا مطالبہ کررہی ہیں۔حریت کانفرنس(ع) کے بیان کے مطابق آج کی میٹنگ کے دوران ریاست کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر بھی سیر حاصل بحث کی گئی اور اس امر پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ بھارت کے یوم جمہوریہ کی آڑ میں شہریوں کو طرح طرح کے آلام و مصائب میں مبتلاءکیا جارہا ہے۔ میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔حریت نے عوام سے اپیل کی کہ وہ26جنوری کے روز مکمل ہڑتال کرکے اپنے جذبات کا بھر پور مظاہرہ کریں۔ حریت بیان کے مطابق ”ایک طرف ہندوستان یوم جمہوریہ منانے کی تیاریوں میں مصروف ہے اور دوسری جانب کشمیریوں کو چن چن کر نشانہ بنانا بھارت کی کھوکھلی جمہوریت کی تار پود کو بکھیررہی ہے ، سیاست میں دوغلا پن غیر صحت مند تصور ہوتا ہے، اس لئے کشمیری 26 جنوری2010ءکو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے تاکہ عالمی سطح پر بھارت کی کھوکھلی جمہوریت بے نقاب ہو سکے“۔حریت کانفر نس کی طرف سے جاری بیان میںمزید بتایا گیا کہ آج کے اجلاس میں چیرمین میر واعظ عمر فاروق نے اپنے حالیہ دورہ دلی کے دوران وہاں کی سیاسی سرگرمیوں خاص طور پر پاکستانی اسمبلی کی سپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سمیت بیشتر ممالک کے سفیروں اور سفارتکاروں سے اپنی ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ” ہم نے ان پر واضح کردیا کہ جب تک مسئلہ کشمیر کا مستقل حل نہیں نکالا جاتا، کشمیریوں کی جدوجہد جاری و ساری رہے گی“۔اجلاس میں سوپور اور بارہمولہ میں پیش آئے حالیہ واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کوسرکاری سطح پر دہشت گردانہ عمل سے تعبیر کیا گیا۔ ایسے واقعات کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے اجلاس میں بتایا گیا کہ ”اس طرح کی کارروائیوں سے صورتحال خطرناک حد تک بگڑ سکتی ہے اور ظاہر ہے کہ اس کی تمام تر ذمہ داری سرکار پر عائد ہوگی“۔

    SociBook del.icio.us Digg Facebook Google Yahoo Buzz StumbleUpon
    1 Star2 Stars3 Stars4 Stars5 Stars (کوئی ریٹنگ نہیں)
    Loading ... Loading ...
    اس خبر کو پرنٹ کریں اس خبر کو پرنٹ کریں اس صفحہ کو ای میل کریں اس صفحہ کو ای میل کریں

    تبصرہ کریں

    Spam protection by WP Captcha-Free

    مقامی خبریں

    رائے

    آپ کو ہماری نئی سائٹ کیسی لگی ؟

    View Results

    Loading ... Loading ...

    نیوز لیٹر

    Loading...Loading...