• A A A
  • فونٹ منتخب کریں
  • ضلع شوپیان سوگوار

    اطلاعات نیوز سروس// سانحہ شوپیان کے خلاف ایجی ٹیشن کے دوران زخمی ہوئے منظور احمد بٹ کی وفات پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے شوپیان مجلس مشاورت نے درنگہ بل بارہمولہ جاکر منظور احمد بٹ ولد غلام نبی بٹ کے لواحقین سے تعزیت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شوپیان مجلس مشاورت ذرائع نے اطلاعات کو بتایا کہ اُنہیں درنگہ بل کے منظور احمد بٹ کی موت سے صدمہ پہنچا ہے اور اُن کی موت پر پورا ضلع شوپیان سوگوار ہے۔ مجلس کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس کے دوران منظور احمد بٹ کے انتقال پر اُس کے گھروالوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کی خاطر فیصلہ لیا گیا کہ مجلس کے عہدیدار درنگہ بل بارہمولہ جاکر منظور احمد بٹ کے قریبی رشتہ داروں سے تعزیت کریں گے۔ شوپیان مجلس مشاورت کے مطابق اُنہیں منظور احمد کی موت پر افسوس ہے۔ کل ہوئی اس میٹنگ کے دوران بتایا گیا ” منظور احمد بٹ کی شہادت ضرور رنگ لائے گی اور آسیہ اور نیلوفر کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا“۔ مجلس مشاورت کے عہدیداروں نے میٹنگ میں عہد کیا کہ وہ منظور احمد بٹ ساکنہ درنگہ بل کی قربانی کو پیش نظر رکھتے ہوئے آسیہ اور نیلوفر کی عصمت دری و قتل میں ملوث عناصر کی نشاندہی تک اپنی جد وجہد جاری رکھیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ منظور احمد بٹ گذشتہ برس کے ماہ جون کے دوران شوپیان سانحہ کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرے میںفورسز کے ہاتھوں زخمی ہوا تھا اور وہ کم وبیش نو ماہ تک موت وحیات کی کشمکش میں مبتلاءرہنے کے بعد دو روز قبل زندگی کی جنگ ہار گیا۔

    SociBook del.icio.us Digg Facebook Google Yahoo Buzz StumbleUpon
    1 Star2 Stars3 Stars4 Stars5 Stars (کوئی ریٹنگ نہیں)
    Loading ... Loading ...
    اس خبر کو پرنٹ کریں اس خبر کو پرنٹ کریں اس صفحہ کو ای میل کریں اس صفحہ کو ای میل کریں

    ایک جوب to “ضلع شوپیان سوگوار”

    1. مظفر احمد says:

      ہم صرف سوگوار ہو سکتے ہے اور کچھ نہیی کر سکتے ہیں . باقی ویب ستے کافی اچھی ہے اور یہ اردو طریقہ کافی اچھا ہے مگر اوپر کچھ ورقی لکھے رومن اردو کو اصل اوردو میں لکھنے کا . اور مجے کافی ماذا آیا خدا اطلاعات والوں کو ور کسی مرحلے میں قامیاب کرے امین

    تبصرہ کریں

    Spam protection by WP Captcha-Free

    مقامی خبریں

    رائے

    آپ کو ہماری نئی سائٹ کیسی لگی ؟

    View Results

    Loading ... Loading ...

    نیوز لیٹر

    Loading...Loading...