• A A A
  • فونٹ منتخب کریں
  • خورشید عالم پر جموںمیں گرینیڈحملہ

    جمعرات کو ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال رہی

    سرینگر//ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی (خ) کے صدر خورشید عالم پر جموںمیں کئے گئے گرینیڈ حملے کے خلاف جمعرات کو ملازمین کام چھوڑ ہڑتال پر رہے جسکی وجہ سے سرکاری دفاتر میں کام کاج بُری طرح متاثر رہا جبکہ ایجیک کی جانب سے امور صارفین کے سینٹرل آفس ے ڈویژنل کمشنر کشمیر کے دفتر تک ایک احتجاجی جلوس بھی نکالا گیا جس میں ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ملازمین حملے میں ملوث افراد کو فوری طور بے نقاب کرنے کا مطالبہ کررہے تھے ۔ ملی تفصیلات کے مطابق ٹریڈ یونین لیڈر خورشید عالم پر جموں میں ہوئے گرینیڈ حملے کے خلاف جوائنٹ کنسلٹیٹو کمیٹی یعنی جے سی سی کی طرف سے دی گئی کام چھوڑ ہڑتال کال کی وجہ سے کل سرکاری دفاتر میں کام کاج معطل رہا اور اکثر دفاتر میں ملازمین کی غیر حاضری کی وجہ سے دن بھر الوبولتے رہے ۔ اس بیچ جے سی سی سے وابستہ ملازمین کی ایک بھاری تعداد صبح امور صارفین کے مرکزی دفتر واقع شہید گنج میں جمع ہوئے جس کے بعد انہوںنے اعجاز احمد خان اوربشیر احمد گنائی کی قیادت میں ڈویژنل کمشنر کشمیر کے دفتر تک ایک پرامن احتجاجی جلوس نکالا۔ ملازمین قاتلوں کو فوری طور ننگا کرو اور ملازمین کے مطالبات پورا کرو کے نعرے لگارہے تھے ۔ خورشید عالم پر ہوئے حملے کو گورنمنٹ ایجنسیوں کی کارستانی قرار دیتے ہوئے ملازمین نے کہا کہ یہ ملازمین کے اتحاد میں رخنہ ڈالنے کی ایک کوشش ہے ۔ جسکو ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ احتجاجی ملازمین نے کہا کہ جے سی سی خورشید عالم اور عبدالقیوم وانی کی قیادت میں ایک مضبوط اور مستحکم فورم ہے جو شرپسند عناصر کے ناپاک عزائم سے ہرگز کمزور نہیں ہوگا۔ جلوس میں شامل جے سی سی لیڈر وں نے سرکار پر ملازمین کے مطالبات پورا کرنے میں لیت ولعل سے کام لینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سرکار اپنے کسی بیان پر قائم نہیں رہتی ، انہوںنے کہا کہ کابینہ کی سب کمیٹی نے جے سی سی کو ملازمین کے مطالبات پورا کرنے کیلئے جو مہلت مانگی تھی وہ کب کی ختم ہوئی لیکن ابھی تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوئے ۔ انہوںنے کہا کہ سرکار کو ملازمین کی طاقت کا اندازہ ہونا چاہیے کہ ہم سرکاری کی کایا بھی پلٹ سکتے ہیں اسلئے کہ ہم صرف 5لاکھ ملازم ہی نہیں بلکہ ہمارے ساتھ ہمارے خاندان بھی شامل ہیں ۔ جے سی سی لیڈروں نے سرکار کو وارننگ دی کہ وہ سرکاری ملازمین کے باقی ماندہ ایرئرس واگذار ، ریٹائرمنٹ کی عمر میں دو سال کا اضافہ اور تمام عارضی ملازموں کو فوری طور ریگولر کرے بصور ت دیگر ایک ہمہ گیر ایجی ٹیشن شروع ہوگی ۔ جے سی سی نے 21اور 22جنوری کو تالہ بند ہڑتال کرنے کی کال کو دہرایا اور کہا کہ اس روز تمام سرکاری دفاتر بند رہنگے ۔

    SociBook del.icio.us Digg Facebook Google Yahoo Buzz StumbleUpon
    1 Star2 Stars3 Stars4 Stars5 Stars (کوئی ریٹنگ نہیں)
    Loading ... Loading ...
    اس خبر کو پرنٹ کریں اس خبر کو پرنٹ کریں اس صفحہ کو ای میل کریں اس صفحہ کو ای میل کریں

    تبصرہ کریں

    Spam protection by WP Captcha-Free

    رائے

    آپ کو ہماری نئی سائٹ کیسی لگی ؟

    View Results

    Loading ... Loading ...

    نیوز لیٹر

    Loading...Loading...